Categories: عالمی

چین کورنا وائرس سے بے حال، بیجنگ میں نئےکیسزکے بعد متعددشاپنگ مال اورہاؤسنگ کمپاؤنڈ سیل

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بیجنگ،11نومبر (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعدشہرکے مرکزی علاقے میں واقع شاپنگ مال اورمتعدد رہائشی علاقوں کوسیل کردیا گیا۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق چین   کے دارالحکومت بیجنگ میں کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ایک کورونا مریض نے بدھ کی شام بیجنگ کے ڈونگ چینگ ڈسٹرکٹ میں واقع شاپنگ مال کا دورہ کیا تھا جس کے بعد مال کوسیل کردیا گیا۔مال کے داخلی اورخارجی دروازوں کوبند کرکے اسٹاف اورکسٹمرزکوکورونا ٹیسٹ کے بغیرجانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ مال آج بھی بند رہے گا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بیجنگ کے چاررہائشی علاقوں، پرائمری اسکول اورایک آفس کمپاؤنڈ میں جمعرات کو لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا اورہزاروں رہائشیوں کوگھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ان علاقوں میں بڑے پیمانے پرٹیسٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ چاؤیانگ اورہائیڈیان ڈسٹرکٹ میں کورونا کے چھ نئے کیسزکی تصدیق ہوئی ہے۔کورونا سے متاثرچارافراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جبکہ دوافراد بزنس ٹرپ پربیجنگ آئے تھے۔چین میں کورونا کی تازہ لہر کے بعد مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے اوراندرون ملک سفری پابندیاں سخت کردی گئی ہیں۔متعدد پروازیں اورٹرین سروس معطل کردی گئی ہیں۔رواں سال کے اختتام تک چین میں اسی فیصد ویکسینیشن مکمل کرلی جائے گی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago