Categories: عالمی

چینی کمپنی ’علی بابا‘ کو اربوں ڈالر کا جرمانہ

چینی کمپنی ’علی بابا‘ کو اربوں ڈالر کا جرمانہ

واشنگٹن،10اپریل(انڈیا نیرٹیو)

چین کے نگران اداروں نے ای کامرس کمپنی علی بابا کو اپنا اثر ورسوخ غلط استعمال کرنے پر اربوں ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مارکیٹ کو ریگولیٹ کرنے کے سرکاری ادارے نے علی بابا کمپنی کے خلاف کی گئی تحقیقات کے نتیجے میں 2 ارب 78 کروڑ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

تحقیقات کے مطابق علی بابا پر اشیا بیچنے والوں کو پابند کیا جاتا ہے کہ وہ کسی اور ای کامرس ویب سائٹ کے ساتھ کاروبار نہیں کر سکتے۔چینی نگران ادارے نے علی بابا پر عائد کیے گئے جرمانے کا تعین کمپنی کی سنہ 2019 میں ہونے والی فروخت کی بنیاد پر کیا ہے۔ سال 2019 میں تقریباً 455 ارب چینی یوآن کی فروخت کا چار فیصد علی بابا کو بطور جرمانہ ادا کرنا پڑے گا جو 2 ارب 78 کروڑ ڈالر بنتا ہے۔

علی بابا اور دیگر معروف چینی ٹکنالوجی کمپنیوں کو ملک میں بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے باعث حکومت کی جانب سے شدید دباؤکا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔چین کے شہری ان ٹکنالوجی پلیٹ فارمز کا استعمال شاپنگ، بلوں کی ادائیگی، ٹیکسی کی بکنگ اور دیگر روز مرہ کے کام انجام دینے کے لیے کرتے ہیں۔

دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں گزشتہ اکتوبر سے علی بابا کو حکومت کی جانب سے شدید دباؤکا سامنا ہے جب کمپنی کے سربراہ جیک ما نے چینی ریگولیٹرز کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔چینی ریگولیٹرز نے جیک ما کی مالیاتی ٹیکنالوجی کمپنی اینٹ گروپ کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا تھا جس پر جیک ما نے ریگولیٹرز کے بارے میں کہا تھا وہ ’وقت سے پیچھے‘ ہیں۔جیک ما کی تنقید کو چین میں ریاستی بالادستی کے لیے ایک چیلنج سمجھا جا رہا ہے، جس کے بعد حکومت اینٹ گروپ اور علی بابا کا مارکیٹ پر اثر و رسوخ کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago