Categories: عالمی

چین کے وزیر دفاع سری لنکا جائیں گے

چین کے وزیر دفاع سری لنکا جائیں گے

بیجنگ ، 23 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

چین کے وزیر دفاع جنرل وے ای فین گہے آئندہ ہفتے تین روزہ دورے پر سری لنکا کا دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ صدر گوٹ بایاراج پکشے اور وزیر اعظم مہندا راج پکشے سے ملاقات کریں گے۔ یہ معلومات حکومت کے محکمہ اطلاعات نے دی ہیں۔

کورونا کے حالات کو دیکھتے ہوئے ، جنرل وے ای ایسے دوسرے افسر ہیں جو 27 اپریل کو سری لنکا کا دورہ کریں گے۔ قبل ازیں چین کی کمیونسٹ پارٹی کے وائس چیئرمین یانگجے چی نے سری لنکا کا دورہ کیاتھا۔ اپنے دورے کے دوران وہ سینئر سرکاری عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔

چینی وزیر دفاع کا یہ دورہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امکان ہے کہ سری لنکا کی سپریم کورٹ آئندہ ہفتے کے اوائل میں چین کے زیر انتظام متنازعہ بندرگاہ شہر کی انتظامی یونٹ کی آئینی حیثیت پر اپنا فیصلہ دے گی۔

کولمبو پورٹ سٹی سے متعلق مجوزہ متنازعہ قانون کے خلاف حزب اختلاف کی جماعتوں ، سول سوسائٹی کے لوگوں اور مزدور یونٹوں کی جانب سے متعدد درخواستیں دائر کی گئیں ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago