عالمی

کرس ہپکنس بنے نیوزی لینڈ کے نئے وزیر اعظم، کارمیل سیپولونی نائب وزیر اعظم

ویلنگٹن،25 جنوری (انڈیا نیریٹو)

کرس ہپکنس نے بدھ کو نیوزی لینڈ کے نئے وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھایا۔ انہوں نے ماضی میں مستعفی ہونے والی جیسنڈا ارڈرن کی جگہ لی ہے۔ ان کے ساتھ کارمیل سیپولونی کو ملک کے نائب وزیر اعظم کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم رہیں جیسنڈا ارڈرن نے حال ہی میں وزیراعظم کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر کے دنیا کو حیران کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ وزیراعظم کے عہدے کے ساتھ انصاف نہیں کر پارہی ہیں۔ جیسنڈا کی جگہ کرس ہپکنس کو ملک کا نیا وزیراعظم منتخب کیا گیا۔ بدھ کو اقتدار کی منتقلی کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا۔

جیسنڈا ارڈرن بدھ کی صبح بطور وزیراعظم آخری بار پارلیمنٹ پہنچیں اور اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ ان کے استعفیٰ کے بعد کرس ہپکنس باضابطہ طور پر نیوزی لینڈ کے وزیراعظم منتخب ہو گئے۔

وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد کرس ہپکنس نے ملک کے 41ویں وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھایا۔ ان کے ساتھ ہی کارمیلو سیپولونی نے نائب وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد، ہپکنس نے بڑھتی ہوئی مہنگائی سے نمٹنا اولین ترجیح بتایا ہے۔ ہپکنس پہلی بار 2008 میں نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ سال 2020 میں کورونا کے دور میں انہیں بطور وزیر کورونا سے نمٹنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago