عالمی

سعودی عرب کے یوم تاسیس پر عالمی رہنماوں کے تہنیتی پیغامات

ریاض،22فروری(انڈیا نیریٹو)

سعودی عرب میں آج یوم تاسیس منایا جارہا ہے۔ ملک بھر میں اس دن کی مناسبت سے تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔سعودی عرب کا یوم تاسیس 22 فروری کو سعودی ریاست کے قیام کی یاد میں منایا جاتا ہے۔پچھلے سال پہلی بار اس دن کو منایا گیا تھا اور شاہی فرمان کے مطابق یہ سالانہ عام تعطیل قرار دیا گیا۔ “یوم تاسیس” کی تاریخ تین صدیاں پرانی ہے۔ پہلی سعودی ریاست 1727 میں امام محمد بن سعود کی قیادت میں قائم ہوئی تھی۔

تقریبات میں شاعری اور موسیقی سمیت آرٹ کی مختلف اقسام کے ذریعے ملک کی تاریخ اور عظمت کا اظہار کیا جائے گا

ملک کے بیشتر حصوں میں اس دن کی مناسبت سے کئی روزہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔تقریبات میں شاعری اور موسیقی سمیت آرٹ کی مختلف اقسام کے ذریعے ملک کی تاریخ اور عظمت کا اظہار کیا جائے گا۔ریاض کی شہزادی نورہ یونیورسٹی کے کانفرنس سینٹر میں 22 فروری سے 27 فروری تک تھیٹر ڈرامیے میں نامور ستارے اور گلوکار حصہ لیں گے۔ اس کا ٹکٹ 50 سعودی ریال سے 150 سعودی ریال کے درمیان دستیاب ہے۔مملکت کی تاریخ اور یوم تاسیس کی اقدار پیش کرنے کے لیے 24 فروری کی رات ایک مارچ کا اہتمام کیا گیا ہے

جس میں گھوڑوں کا جلوس اور ملک کی ثقافت پر مبنی ماڈل شامل ہوں گے۔ یہ مارچ، جو ریاض کے شہزادہ ترکی بن عبدالعزیز الاول روڈ پر ہوگا، عوام کے اتحاد ، ترقی اور جرات کی کہانی بیان کرے گا۔تقریبات میں کھانوں اور آتش بازی کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

بدھ سے جمعہ تک کنگ فہد نیشنل لائبریری میں تقریبات کا ایک سلسلہ ہو گا

بدھ سے جمعہ تک کنگ فہد نیشنل لائبریری میں تقریبات کا ایک سلسلہ ہو گا جو سیمینارز، میٹنگز اور ورکشاپس کے ذریعے پہلی سعودی ریاست کے ثقافتی ورثے سے متعارف کرائے گا۔ریاض کے شاہ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ میں ثقافتی تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے جہاں مختلف سرگرمیوں کے ذریعے تین صدیوں پہلے کی تاریخ کا دورہ کروایا جائے گا۔

اس موقع پرمتعدد عالمی رہنماوں نے سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو اس موقع پر تہنیتی پیغامات بھیجے۔بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے “سعودی عرب کی قابل ذکر تہذیبی اور ترقیاتی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کیا… جن سے علاقائی اور عالمی سطح پر مملکت کا وقار بڑھا ہے۔”

جمہوریہ تاجکستان کے صدر امام علی رحمان ، اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم بن الحسین، عمان کے سلطان ہیثم بن طارق اور کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے بھی اپنے پیغامات میں سلطنت کو مبارکباد دی۔عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر عادل عبدالرحمن العسومی نے اسے “بانی مملکت کے ساتھ وفاداری کا دن اور اس ملک کی کامیابیوں اور تمام شعبہ زندگی میں شاندار کارکردگی کا جشن منانے کا موقع” قرار دیا۔ریاستی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس سال دوسرا یوم تاسیس، ‘ہماری کہانی’ کے مرکزی خیال کے تحت منایا جائے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago