عالمی

دبئی میں ایک عظیم الشان ہندو مندر کی تعمیر، دیکھنے کے لیے لوگوں کا امڈا ہجوم

دبئی، 13 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

 دبئی کے جیبیل علی کے ورشپ ولیج میں ایک عظیم الشان ہندو مندر تعمیر کیا گیا ہے۔ اسے دیکھنے کے لیے روزانہ ہزاروں لوگ پہنچ رہے ہیں۔ اسے اس ماہ کے شروع میں زائرین کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ سرکاری طور پر یہ مندر 5 اکتوبر کو کھولا جائے گا۔ تمام مذاہب کے لوگوں کو یہاں آنے کی اجازت ہوگی۔

گلف نیوز کے مطابق یہاں ہندو پوجا کر سکیں گے۔ دیگر مذاہب سے ا?نے والوں کو دیوتا کے 16 مجسمے اور اندرونی حصے دیکھنے کی اجازت ہوگی۔ مندر انتظامیہ نے 1 ستمبر کو اپنی ویب سائٹ کے ذریعے کیو ا?ر کوڈ پر مبنی انٹری ٹائم بکنگ سسٹم کو فعال کر دیا ہے۔ ویک اینڈ پر یہاں تل رکھنے کی جگہ نہیں ہوتی۔ ہجوم کے انتظام کے لیے، کیو ا?ر کوڈ کے ذریعے داخلے کو کنٹرول کرنے اور جسمانی فاصلے کی تعمیل کو یقینی بنایا گیا ہے۔

مندر صبح 6:30 بجے سے رات 8 بجے تک کھلا رہتا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اکتوبر کے ا?خر تک ویک اینڈ کا کوئی بھی دن خالی نہیں ہوتا۔ بکنگ کا نظام اکتوبر کے آخر تک کام کرے گا۔ اس کے بعد مندر کے کھلنے کے دوران لوگ گھومنے پھرنے کے لیے آزاد ہوں گے۔

اس وقت ہندوستان سے 14 پنڈتوں کا ایک گروپ یہاں وید پاٹھ کر رہا ہے۔ یہاں صبح 7:30 بجے سے 11 بجے تک اور پھر 3:30 بجے سے 8:30 بجے تک ویدوں کا پاٹھ ہوتا ہے۔ زائرین کو اس میں حصہ لینے کی اجازت ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago