Categories: عالمی

نواز اور شہباز کی لندن ملاقات پر تنازعہ: ریموٹ کنٹرول سے چلائی جا رہی ہے پاکستانی حکومت: عمران خان

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی لندن میں اپنے بھائی اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے کابینہ کے ساتھیوں کی ملاقات پاکستان میں تنازعہ کا شکار ہو گئی ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان سمیت پاکستانی تجزیہ کاروں نے الزام لگایا ہے کہ نواز شریف لندن میں بیٹھ کر ریموٹ کنٹرول سے حکومت چلا رہے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیر اعظم شہباز شریف کے بڑے بھائی اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے لندن میں حکومت اور تنظیم کے اعلیٰ سطحی شخصیات سے ملاقات کی ہے۔ شہباز شریف اپنی حکومت کے دس وزرا اور اپنی جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے کچھ سینئر رہنماؤں کے ساتھ لندن پہنچ گئے ہیں۔ حالانکہ وزیر اعظم شہباز شریف اسے ذاتی دورہ قرار دے رہے ہیں لیکن عمران اسے قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
شہباز شریف کی تمام تر کوششوں کے باوجود اس دورے کے حوالے سے تنازعات کی آوازیں سامنے آرہی ہیں۔ پاکستان میں سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس سے حکومت مخالف گروہوں کے اس الزام کو تقویت ملے گی کہ نواز شریف لندن میں بیٹھ کر ریموٹ کنٹرول کے ذریعے پاکستان  کی حکومت چلا رہے ہیں۔  جہلم میں ایک بہت بڑے جلسہ عام میں شہباز شریف کے دورہ لندن پر سوال اٹھاتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پوری کابینہ عوام کے خرچے پر ایک بدعنوان اور سزا یافتہ شخص سے ملنے لندن گئی ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago