Categories: عالمی

ویکسین کے بعد سامنے آیاکورونا وائرس کا ’قاتل‘ روبوٹ

دبئی،02اپریل(انڈیا  نیرٹیو)

دنیا ابھی بھی کرونا وائرس کے بارے میں پانی جانے والی پریشانیوں کے جلو اور ویکسین کے ذریعے اس پر قابو پانے کی کوششوں کے دوران ایک سوئس کمپنی نے ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو ہوائی جہازوں کے اندر کرونا وائرس کو ہلاک کرکے مسافروں کو وبا سے بچا سکتا ہے۔ فضائی سفر کے میدان میں یہ ایک اہم پیش رفت ہے کیوں کہ کرونا کی وجہ سے لوگ ہوائی جہازوں سے سفر سے گریز کرتے ہیں۔ اس طرح عوام الناس کا فضائی سفرپر اعتماد ایک بار پھر بحال ہوگا۔

فی الحال سوئس طیاروں میں 'وائرس کلنگ'روبوٹ کا تجربہ کیا گیا ہے۔ یہ روبوٹ الٹرو وایلیٹ شعاعوں سے لیس ہےجس کا مقصد مسافروں کا اعتماد بحال کرنا اور ہوابازی اور سفر کے شعبے کو کوڈ -19 وبائی امراض کے نتیجے میں ہونے والے مزید نقصانات سے بچانا ہے۔سوئس اسٹارٹ اپ یووییا دبئی میں مقیم کمپنی ڈناٹا ایئر سروسز کے تعاون سے سوئس ارب پتی مارٹن ایبنر کی ملکیت ایک چارٹر کمپنی ہیلویٹک ایئرویز کے ایمبیریر طیاروں پر روبوٹکس ٹرائل کیا جا رہا ہے۔

یو ویا کے شریک بانی جڈوک المیگر نے کہا کہ ہوائی جہاز تیار کرنے والوں کو اب بھی روبوٹ کی منظوری دینا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ طیارے کے اندر کی نشستوں پر الٹرا وایلیٹ شعاعوں کے اثر کا مطالعہ کر رہے ہیں کیونکہ یہ شاعیں جراثیم کش ہونے کا ذریعہ بن سکتی ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ روبوٹ کرونا وائرس کے پھیلنے کے باوجود لوگوں کے ہوائی سفر کے خوف کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔

ایلیمگر کی ٹیم نے اب تک روبوٹ کی تین پروٹو ٹائپ ڈیزائن کی ہیں جن میں سے ایک کو زیورک ہوائی اڈے پر ہیلویٹک طیارے کے اندر کام کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا جہاں پچھلے سال ٹریفک میں 75 فیصد کی کمی واقع ہوئی تھی۔

روبوٹ کی لائٹس ایک فریم پر لگائی گئی ہیں اور روبوٹ جب نیچے جاتا ہے تو ہر چیز کو نیلے رنگ کی چمک سے روشن کرتا ہے۔ یہ ربورٹ 13 منٹ کے اندر اندر طیارے میں موجود جراثیم کو ہلاک کرکے اسے صاف کر سکتا ہے۔اس روبوٹ کی قیمت تقریبا 15،000 سوئس فرانک (تقریبا 16،000 ڈالر) تک ہوسکتی ہے اور اسے فضائی سروس فراہم کرنے والی کمپنیاں بڑی تعداد میں خریدنے میں دل چسپی لے رہی ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago