Categories: عالمی

ایران میں مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن، گرفتار مظاہرین نامعلوم مقامات پر منتقل

تہران،24جولائی(انڈیا نیرٹیو)

ایران کے عرب اکثریتی صوبہ الاھواز میں پانی کی قلت کے خلاف شروع ہونے والے احتجاجی مظاہرے آج دسویں روز میں جاری رہیں۔ احتجاج کا دائرہ وسیع ہونے کے ساتھ ساتھ ایرانی سیکیورٹی اداروں نے مظاہروں پر قابو پانے کے لیے طاقت کے استعمال کے ساتھ ساتھ مظاہرین کیخلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن شروع کیا ہے۔جنوب مغربی ایرانی صوبی الاھواز کے کئی اضلاع سے مظاہرین کی گرفتاریوں اور انہیں نامعلوم مقام پر لے جانیکی اطلاعات ہیں۔اخبار ’ایران انٹرنیشنل‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ گرفتار مظاہرین کا نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے باور کرایا ہے کہ ایرانی سیکورٹی فورسز نے خوزستان صوبے کے مختلف علاقوں میں پر امن مظاہروں کو کچلنے کے لیے مہلک ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ تنظیم کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے خود کار اسلحے، شاٹ گنوں اور آنسو گیس کا براہ راست استعمال ہوا۔خوزستان صوبے کے ضلع اہواز میں پانی کی قلت اور ابتر معاشی حالات کے سبب گذشتہ ہفتے عوامی احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے جْمعے کے روز جاری بیان میں بتایا کہ اہواز میں احتجاج شروع ہونے کے بعد سے اب تک ایرانی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں 7 مختلف شہروں میں کم از کم 8 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ علاوہ ازیں درجنوں افراد زخمی اور گرفتار بھی ہوئے ہیں۔ایمنیسٹی نے ایرانی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خود کار ہتھیاروں اور مشین گنوں کا استعمال فوری طور پر روک دے اور تمام گرفتار شدگان کو رہا کرے۔ تنظیم کے مطابق ایرانی حکام عوام کے خلاف غیر قانونی مہلک طاقت استعمال کرنے کا خوف ناک ریکارڈ رکھتے ہیں۔ مزید یہ کہ خوزستان میں جو کچھ ہو رہا ہے اس نے نومبر 2019ء کے واقعات کی یاد تازہ کر دی ہے۔واضح رہے کہ ایرانی صدر حسن روحانی نے خوزستان کے گورنر کو ہدایت کی تھی کہ وہ صوبے کے مسائل حل کرنے کے لیے جلد از جلد تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ کاری اور تعاون سے تمام مطلوبہ صلاحیتوں کا استعمال کریں۔

خوزستان میں اہواز کے کئی علاقوں سے مسلسل آٹھویں روز احتجاج کی ایسی وڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں سیکورٹی فورسز کو مظاہرین کے ساتھ سختی کے ساتھ پیش آتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔خوزستان کا شمار ایران میں تیل پیدا کرنے والے نمایاں ترین علاقوں میں ہوتا ہے۔ یہ ایران کے 31 صوبوں میں ایک امیر ترین صوبہ ہے۔ یہاں بڑی تعداد میں عرب اقلیت آباد ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago