عالمی

پاکستان کی موجودہ صورت حال گزشتہ 2 دہائیوں میں سب سے  زیادہ سنگین

 اسلام آباد۔ 21؍ فروری

 ساؤتھ ایشیا پریس نے رپورٹ کیا کہ پاکستان کی موجودہ صورت حال گزشتہ دو دہائیوں میں ملک کو درپیش سب سے مشکل ترین صورتحال ہے  ۔ رپورٹ کے مطابق ملک، اقتصادی بحران، سیاسی افراتفری اور شمال مغربی علاقوں کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے حملوں کا سامنا کر رہا ہے۔

 اس کے وسائل سے محروم کر دیا گیا ہے.مزید رپورٹ کے مطابق ملک کی معاشی ابتری کا براہ راست اثر عوام پر پڑتا ہے۔ساؤتھ ایشیا پریس نے رپورٹ کیا کہ پاکستان میں سیلاب نقدی کی تنگی میں مبتلا ملک کے لیے ایک شدید دھچکے کے طور پر آیا ہے، ساؤتھ ایشیا پریس نے رپورٹ کیا کہ سیلاب میں ملک کے پلاننگ کمیشن، زراعت، خوراک، لائیو اسٹاک اور ماہی گیری کے شعبوں کو 3.7 بلین امریکی ڈالر کا نقصان ہوا۔

دسمبر 2022 میں ملک میں مہنگائی 24.5 فیصد رہی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں تقریباً 12.3 فیصد سے دوگنی ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ملک کی اب تک کی بدترین صورتحال کے درمیان آٹے کی اونچی قیمتوں سے عام لوگ سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔

خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان صوبوں کے کئی علاقوں میں اناج اور آٹے کے لیے بھگدڑ بھی دیکھنے میں آئی ہے۔ تجزیہ کاروں کو خدشہ ہے کہ یہ بحران جلد ہی پیٹرولیم مصنوعات اور بنیادی ضروری اشیاء کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔

ساؤتھ ایشیا پریس کے مطابق، کچھ ماہرین اگلے دو سے تین مہینوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی ممکنہ راشننگ کا بھی اشارہ دیتے ہیں، جو بالآخر تجارت اور صنعت اور یہاں تک کہ زرعی شعبے کو بھی متاثر کرے گا، جسے کٹائی کے موسم میں ڈیزل کی ضرورت ہوتی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago