ڈھاکہ/ نئی دہلی، 25 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)
سمندری طوفان ”سیترنگ“ نے بنگلہ دیش میں تباہی مچا دی ہے۔ خلیج بنگال میں بنے اس طوفان کے پیر کو یہاں ساحل سے ٹکرانے کے بعد مکانات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔
سینکڑوں درخت گر گئے۔ ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا۔مقامی میڈیا کے مطابق مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔
ڈیزاسٹر منسٹری کے کنٹرول روم کے ترجمان نے بتایا کہ برگنا، نیریل، سراج گنج اضلاع اور بھولا کے جزیرے اضلاع طوفان سترنگ سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ کاکس بازار کے ساحل سے ہزاروں افراد اور مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق، کاکس بازار کے ساحل سے کم از کم 28,155 افراد اور 2,736 مویشیوں کو بچایا گیا ہے۔ دوسری طرف اس کے اثر سے مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ، شمالی 24 پرگنہ اور مشرقی مدنا پور کے ساحلی اضلاع میں شدید بارش ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تریپورہ، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، آسام، اروناچل پردیش اور میزورم میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…