Categories: عالمی

حج کے دوران امراض کی منتقلی روکنے کے لیے موثر اقدامات کا فیصلہ

حج کے دوران امراض کی منتقلی روکنے کے لیے موثر اقدامات کا فیصلہ

ریاض،02جولائی (انڈیا نیرٹیو)

سعودی عرب کی وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت نے متعلقہ حکام کے ساتھ دارالحکومت اور اس کی ہمسایہ گورنریوں میں مویشیوں کے ٹھکانوں،ڈیموں، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ، کھیتوں اور دلدل کے مقامات پر اسپرے کرنے کے ساتھ ریسرچ اور ماحولیاتی تشخیص کے ذریعہ بیماریوں کے ویکٹرز سے نمٹنے کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مکہ مکرمہ کے علاقے میں وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کے ڈائریکٹر جنرل انجینئرسعید بن الغامدی نے وضاحت کی ہے کہ وزارت ماحولیاتی سطح کو بڑھانے میں معاونت کر رہی ہے۔ حج سیزن میں صفائی ستھرائی اور بیماریوں کے پھیلاو کا مقابلہ کرنے کے لیے جدید آلات کا استعمال کیاجا رہا ہے۔

آپریشنل پلان کے مطابق مقدس مقامات مثلا عرفات، مزدلفہ اور منیٰ میں حجاج کی خدمت اور ان میں بیماریوں کے پھیلاؤ کے سدباب کے لیے موثر اقدامات کیے گئے ہیں۔

مقدس دارالحکومت میں وزارت کے دفتر کے ڈائریکٹر انجینئر احمد القرنی نے کہا کہ ماحولیاتی حفظان صحت کے نمائندگی کرنے والے دارالحکومت کے سیکرٹریٹ کے ساتھ اور وزارت کے دفتر کے درمیان مشترکہ مہم تشکیل دی گئی ہے۔ مکہ معظمہ میں ماحولیات، پانی اور زراعت کی نمائندگی مرکز برائیامراض کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بیماریوں کی نشاندہی، ریسرچ، تشخیص اور اسپرے پر عمل پیرا ہیں تاکہ حجاج کرام کو مناسک حج کی ادائی کا محفوظ موقع فراہم کیا جاسکے۔

سعودی عرب کووِڈ-19 کی ویکسینوں کی پیداوار کا علاقائی مرکز بننے کو تیار

سعودی عرب کروناوائرس کی ویکسینوں کی پیداوار کا علاقائی مرکزبننے کو تیار ہے۔یہ بات شاہ سلمان انسانی امداد اور ریلیف مرکز(کے ایس ریلیف) کے نگران اعلیٰ عبداللہ الربیعہ نے کہی ہے۔انھوں نے کہا کہ سعودی عرب مشرقِ اوسط، افریقا اورایشیا میں متعلقہ صنعتوں کو علاقائی رنگ دینے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔انھوں نے کہا کہ”ویکسینوں کی علاقائی سطح پر پیداوار اور ادویہ کی سپلائی سے روزگارکے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔اس سے حفظانِ صحت کے نظاموں کی ویکسین کی تقسیم اورترسیل کو بہتر بنانے کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا۔“

ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ نے کہا کہ”سعودی عرب اسپتالوں کے عملہ اورعام لوگوں کے لیے ذاتی تحفظ کے آلات، وینٹی لیٹرز،طبّی مقاصد کے لیے گیس اور دوسری ادویہ مہیا کرسکتا ہے۔“

ان کا کہنا تھا کہ ”ویکسین اور طبّی آلات کی ترسیل میں عدم مساوات سے دنیا کے دسیوں ممالک کروناوائرس کی وبا پرقابو پانے میں ناکام رہے ہیں۔تمام ممالک کی کرونا وائرس کی ویکسینوں تک رسائی سے کووِڈ-19 پرقابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔مستقبل میں ایسی کسی وبا پر قابو پانے کے لیے کووِڈ-19 سے حاصل ہونے والے سبق سے سیکھنا ضروری ہے۔“ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ کے مطابق سعودی عرب نے عالمی سطح پر کرونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لیے 71 کروڑ30 لاکھ ڈالرامداد کے طورپرمہیا کیے ہیں۔مملکت نے گاوی، کوویکس اور سی ای پی آئی ایسے پروگراموں کے لیے رقوم مہیا کی ہیں۔انھوں نے بتایا کہ ”کے ایس ریلیف نے یمن، شام اور سوڈان ایسے ممالک کو الگ سے بھی مالی امداد مہیا کی ہے۔اس کے علاوہ بعض ممالک کو کسی تیسرے ملک کے ذریعے امدادی سامان مہیا کیا ہے۔اس نے دنیا بھر میں مہاجرین کو امداد بہم پہنچائی ہے۔بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجرین،اردن اور لبنان میں شامی مہاجرین،ایشیا،افریقا اور مشرقِ اوسط میں دوسرے مہاجر گروپوں کو بھی کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے امدادی سامان مہیّا کیا ہے۔“

کے ایس ریلیف کے سربراہ نے دنیا کے دوسرے ملکوں پر بھی زوردیا ہے کہ وہ عالمی وباؤں سے نمٹنے کے لیے مالی امداد مہیا کریں کیونکہ کوئی بھی ملک کووِڈ-19 ایسی بیماریوں کے خطرے سے مستقبل میں محفوظ نہیں ہوگا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago