عالمی

ایران میں جاری خواتین کے مظاہرے کا معاملہ اقوام متحدہ میں لانے کا فیصلہ

ایران میں 16 ستمبر کو مہسا امینی کی پولیس حراست میں موت کے بعد سے شروع ہونے والے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ ایرانی فورسز کی جانب سے مظاہروں کو دبانے کیلئے تشدد پر مبنی کارروائیاں بھی نوجوانوں کو سڑکوں پرآنیسے نہیں روک سکیں۔

اب امریکی قومی سلامتی کے مشری جیک سلوان نے زور دیا ہے کہ امریکہ احتجاج کرنے والوں بالخصوص خواتین اور لڑکوں کو دبانے پر ایرانی حکام کو جوابدہ ٹھہرانے کی کارروائی کرے گا۔ ایرانی حکام کو کٹہرے میں لانے کیلئے وہ اکیلے، اپنے شراکت داروں کے ساتھ یا اقوام متحدہ کے طریقہ کار کے ذریعہ اقدامات کرے گا۔

ایک اندرونی میمو میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکہ آنے والے دنوں میں اقوام متحدہ میں ایران میں جاری مظاہروں پر روشنی ڈالنے کی تیاری کر رہا ہے۔ امریکی اقدام کے تحت اقوام متحدہ میں ایران کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور خواتین پر ظلم کے بارے میں قابل اعتماد اور آزاد تحقیقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یادداشت سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ اور البانیہ اگلے بدھ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایک غیر رسمی اجلاس منعقد کریں گے جس میں ایرانی نڑاد نوبل امن انعام یافتہ شیریں عبادی اور ایرانی نژاد اداکارہ اور کارکن نازنین بنیادی بھی مرکزی خطاب کرنے والی ہیں۔

رائٹرز نے ہفتے کے روز اپنی رپورٹ میں کہا کہ اس اجلاس میں ایران میں خواتین، لڑکیوں اور مذہبی اور نسلی اقلیتوں کے ارکان پر جاری ظلم کو اجاگر کیا جائے گا۔ایران میں انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے آزاد تفتیش کار جاوید رحمان بھی اس اجلاس میں خطاب کریں گے۔ اجلاس میں اقوام متحدہ کے دیگر رکن ممالک اور انسانی حقوق گروپ شرکت کر سکتے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago