Categories: عالمی

کشمیر پر پاکستان کے غیر قانونی قبضہ کے خلاف سویٹزر لینڈ میں مظاہرہ

ورزیجنیوا ( سویٹزرلینڈ)16مارچ

یورپ میں مقیم کشمیری کارکن گروپ نے منگل کو یہاں جنیوا میں ' بروکن چیئر' یادگار  کے موقع پر پر جموں و کشمیر پر پاکستان کے غیر قانونی قبضے کے خلاف ایک مظاہرہ کیا۔ یونائیٹڈ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی   نے مظاہرے کا انعقاد کیا جس میں تقریباً 40 افراد نے شرکت کی۔ احتجاج کا بنیادی ایجنڈا کشمیر پر پاکستان کے جبری قبضے کی مذمت اور بنیادی حقوق سے انکار تھا۔

ایک مظاہرین نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ہم آج یہاں پاکستان اور اس کے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے آئے ہیں۔ ہم یہاں عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مداخلت کرنے اور ان لوگوں کو امداد فراہم کرنے کے لیے   جمع ہوئے  ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے پاس اپنے مقبوضہ کشمیر پر کوئی  پختہ موقف نہیں ہے۔ اس نے کشمیر اور گلگت بلتستان پر غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے۔"

گروپ کے رہنماؤں نے ملک میں نسلی اقلیتوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرتے ہوئے کشمیر سے پاکستان کے اخراج کا مطالبہ بھی کیا۔ مظاہرین نے کہا، "پاکستان کے مختلف حصوں، خاص طور پر سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخواہ اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر سے ہزاروں افراد کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا ہے"۔ پاکستان کے قبضے کے خلاف مظاہرے ایک ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ملک کو شدید اندرونی انتشار کا سامنا ہے ۔

اس ماہ کے شروع میں، سری نگر میں شہریوں نے ریاست میں مسلسل دہشت گردانہ حملوں اور بدامنی کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا۔ یہ مظاہرے شہر میں ایک گرینیڈ حملے کے بعد ہوئے جس میں ایک 19 سالہ طالب علم سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر "آخر کب تک؟" کے نعرے درج تھے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago