عالمی

ترکی میں زلزلے سے تباہی، شام میں ملبے سے اب تک 28,192 لاشیں برآمد

انقرہ/دمشق، 12 فروری

 ترکی اور شام میں سات روز قبل آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد بڑے پیمانے پر راحت اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اب تک ملبے سے 28,192 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

ترکی کے نائب صدر فوات اوکٹے نے کہا کہ ترکی میں ہلاکتوں کی تعداد 24,617 تک پہنچ گئی ہے۔ وائٹ ہیلمٹس سول ڈیفنس گروپ کے مطابق شام کے شمال مغرب میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں اور دیگر مقامات سے 3,575 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ادھر ترکی میں زلزلے کے بعد لاپتہ ہونے والا ہندوستانی شہری مالٹا میں ایک ہوٹل کے ملبے تلے مردہ پایا گیا ہے۔ ترکی میں ہندوستانی سفارت خانے نے ہفتہ کو ایک ٹویٹ میں یہ اطلاع دی۔ مرنے والے کی شناخت وجے کمار کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ تجارتی دورے پر ترکی آئے تھے۔

وزارت خارجہ میں سکریٹری (مغرب) سنجے ورما نے ‘آپریشن دوست’ پر ایک میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ہم بنگلورو میں ان کے خاندان اور کمپنی کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 10 افراد ایسے ہیں جو متاثرہ علاقے کے کچھ حصوں میں پھنسے ہوئے ہیں تاہم وہ محفوظ ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago