Categories: عالمی

مصر میں فیکٹری میں آتشزدگی، 20 شہری ہلاک

مصر میں فیکٹری میں آتشزدگی، 20 شہری ہلاک

قاہرہ،12مارچ(انڈیا نیرٹیو)

مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے شمال میں ایک گارمنٹ فیکٹری میں آگ لگنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بیس ہوگئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے اس واقعے میں دو درجن سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔قاہرہ میں سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز ایک گارمینٹ فیکٹری میں آگ لگ جانے کے واقعے میں کم از کم بیس افراد ہلاک اور چوبیس دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

حکومت کی طر ف سے جاری ایک بیان کے مطابق چار منزلہ عمارت میں واقع اس فیکٹری میں آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔آتش زدگی کا یہ واقعہ قاہرہ سے 35 کلومیٹر شمال میں واقع عبور صنعتی زون میں واقع ایک فیکٹری میں پیش آیا۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لیے پندرہ فائر انجنوں کو لگایا گیا جو کافی مشقت کے بعد آگ کو دیگر فیکٹریوں تک پھیلنے سے روکنے میں کامیاب رہے۔

جمعرات کے روز پیش آنے والا آتش زدگی کا یہ واقعہ مصر میں آگ لگنے کے سلسلے کی تازہ ترین کڑی ہے۔ ملک میں حفاظتی معیار اور آگ پر قابو پانے سے متعلق ضابطوں کے نفاذ پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی جاتی ہے۔

گزشتہ ماہ ہی قاہرہ کے مصروف ترین شاہراہ کے کنارے ایک تیل پائپ لائن سے تیل رسنے کی وجہ سے ادھر سے گزرنے والی کاروں میں آگ لگ گئی تھی جس کے سبب کم از کم سترہ افراد زخمی ہو گئے تھے۔تقریباً چھ برس قبل عبور میں ہی ایک تین منزلہ گودام میں آگ لگ جانے سے درجنوں افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ حادثہ ایک ایلیویٹر کے اندر گیس کنٹینر کے پھٹ جانے کی وجہ سے پیش آیا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago