عالمی

عبدالفتاح السیسی اور محمود عباس کی ملاقات میں فلسطینی مفاہمت پر اتفاق

مصری دارالحکومت قاہرہ میں مصری فلسطینی سربراہی اجلاس منعقد ہوا جہاں مصری صدر عبدالفتاح سیسی نے فلسطینی صدر محمود عباس کا استقبال کیا۔ مصر کے ایوان صدر کے سرکاری ترجمان احمد فہمی نے پیر کو بتایا کہ صدر سیسی نے فلسطینی دھڑوں کے اجلاس کی میزبانی کا خیرمقدم کیا جو کل نئے شہر العلمین میں منعقد ہوا اور اس اجلاس میں فلسطینی صدر بھی موجود تھے۔

اجلاس میں ریاست کی تقسیم کے خاتمے اور فلسطینی قومی اتحاد کی بحالی کے حوالے سے مختلف مسائل اور معاملات پر بات چیت کی گئی۔احمد فہمی نے کہا کہ فلسطینی صدر نے اشارہ کیا کہ دھڑوں کی یہ ملاقات بین الاقوامی، علاقائی اور زمینی سطح پر ہونے والی اہم پیش رفت کی روشنی میں ہو رہی ہے۔ یہ قومی مفاہمت کے حصول کے بہترین طریقے پر تبادلہ خیال کا موقع فراہم کر رہی ہے۔

احمد فہمی نے مزید کہا کہ اس ملاقات میں فلسطینی کاز سے متعلق متعدد امور کے حوالے سے موقف اور نقطہ نظر کو مربوط کرنے کے طریقوں پر گفت و شنید کی گئی۔ خاص طور پر امن عمل کو بحال کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ فلسطینیوں کے جائز حقوق کے تحفظ کی ضرورت اور اس حوالے سے کوششوں کو جاری رکھنے پر بات کی گئی۔

دو ریاستی حل پر مبنی جامع، منصفانہ اور دیرپا امن کے حصول پر زور دیا گیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ 4 جون 1967 کے خطوط پر ایک ایسی آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا گیا جس کا دارالحکومت مشرقی القدس ہو۔ بین الاقوامی قانون، متعلقہ بین الاقوامی قانونی قراردادوں اور عرب امن اقدام کے مطابق یہ ایک ایسی ریاست ہو جس سے خطے کے تمام لوگوں کے لیے سلامتی، استحکام اور خوشحالی حاصل ہو جائے۔

واضح رہے فلسطینی صدر محمود عباس نے اتوار کو مصر میں ہونے والے قومی مفاہمت کے اجلاس میں کھل کر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ 2007 میں غزہ میں ہونے والی بغاوت نے فلسطینیوں کو ایک نئی تباہی میں ڈال دیا۔محمود عباس نے تقسیم کے خاتمے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ پی ایل او فلسطینی عوام کی واحد نمائندہ ہے۔ انہوں نے کہا یہی پرامن عوامی مزاحمت جدوجہد کو جاری رکھنے کا بہترین طریقہ ہے۔ انہوں نے مشرقی القدس کی شرکت کے ساتھ جلد از جلد فلسطینی انتخابات کرانے کا مطالبہ بھی کیا۔

واضح رہے شمالی مصر کے شہر العلمین میں فلسطینی صدر محمود عباس کی شرکت کے ساتھ فلسطینی دھڑوں کے جنرل سیکرٹریوں کا اجلاس ہوا جس میں تقسیم کے خاتمے، اسرائیلی پالیسیوں کے مقابلے میں فلسطینی صفوں کو متحد کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں فلسطینی عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کے لیے کوشش جاری رکھنے کا بھی کہا گیا۔یہ اجلاس تسلی بخش نتائج کی امید کے ساتھ منعقد کیا گیا ہے۔

اجلاس میں اسلامی جہاد تحریک کے علاوہ اکثر فلسطینی دھڑوں نے شرکت کی ہے۔ اسلامی جہاد تحریک فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے اپنے کچھ ارکان کی گرفتاری اور عدم رہائی پر اختلافات کی وجہ سے اجلاس سے غیر حاضر رہی۔بات چیت میں اجلاس کی کامیابی کو یقینی بنانے کے طریقوں کی جانچ پر توجہ مرکوز کی گئی۔

فلسطینی کاز کو درپیش خطرات اور چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے اور نیتن یاہو کی حکومت کی جانب سے جاری تمام پراسرار منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے متفقہ پالیسی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

ملاقاتوں میں تقسیم کے خاتمے اور مکمل مفاہمت کے لیے کوششیں جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی فلسطینی عوام کے واحد جائز نمائندے کے طور پر حیثیت فعال کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago