عالمی

عمران کی پارٹی پی ٹی آئی کی انتخابی منظوری خطرے میں، الیکشن کمیشن کا پارٹی کو نوٹس

اسلام آباد، 3 اگست (انڈیا نیرٹیو)

 پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نئے بحرانوں میں گھرے ہوئے ہیں۔ عمران خان کی قیادت والی تحریک انصاف پارٹی (پی ٹی آئی )کو انتخابات کے لیے نااہل ہونے کے خطرے کا سامنا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے بدھ کو پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں جمعہ کو پیش ہونے  کے لئے  کہا ہے ۔ ایسا کرنے میں ناکامی کے نتیجے میں ان کی پارٹی الیکشن کے لیے نااہل ہو سکتی ہے۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے اعلیٰ انتخابی ادارے نے عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی کے اندر طویل عرصے سے انتخابات نہ کرانے کا نوٹس دے دیا ہے، جس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی صدر کو دیے گئے نوٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پارٹی کے آئین کے مطابق پی ٹی آئی کے اندرونی انتخابات 13 جون 2022 کو ہونے تھے۔

الیکشن ایکٹ کے تحت مقررہ مدت کے اندر انتخابات کرانے کے بارے میں پی ٹی آئی کو آگاہ بھی کیا گیا تھا تاہم پارٹی اس حوالے سے کوئی دستاویز فراہم کرنے میں ناکام رہی۔

ایک اور موقع دیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے گزشتہ سال مئی میں حتمی نوٹس جاری کرتے ہوئے پارٹی کے اندرونی انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے 13 جون 2022 کی توسیع کی تاریخ دی تھی۔ ساتھ ہی خبردار کیا گیا تھاکہ مزید وقت نہیں دیا جائے گا۔ نوٹس کے بعد پی ٹی آئی نے پارٹی کے ترمیم شدہ آئین کی کاپی جمع کرائی جسے الیکشن کمیشن نے ناکافی قرار دیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago