Categories: عالمی

پاکستان کے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر بھارتی کمپنی سے رشوت لینے کا الزام

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پاکستان میں بھی رشوت کا معاملہ گرم ہو رہا ہے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کے قریبی رہنما نے الزام لگایا ہے کہ موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف کی پارٹی کے ایک رہنما شاہد خاقان عباسی جو پاکستان کے وزیراعظم بھی رہ چکے ہیں، انہوں نے ایک بھارتی کمپنی سے 14 کروڑ روپئے رشوت لی تھی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان کی حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل-این) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے ایک بھارتی کمپنی سے رشوت لی انہوں نے کہا کہ عباسی اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کی کابینہ میں وزیر پیٹرولیم کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
گل نے الزام لگایا کہ خاقان عباسی نے بطور مرکزی وزیر پیٹرولیم 2017 میں ٹیلی گرافک ٹرانسفر کے ذریعے ایک بھارتی کمپنی سے 14 کروڑ روپئے حاصل کئے تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عباسی سے کی گئی تمام لین دین کی رسیدیں ان کے پاس ہیں۔ گل نے کہا کہ رقم یکم دسمبر 2016 اور 2 جنوری 2017 کو تین ٹرانزیکشن کے ذریعے عباسی کے بینک اکاؤنٹ میں رقم جمع کرائی گئی۔ انہوں نے بھارتی کمپنی کا نام ظاہر نہیں کیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اپنے اوپر لگائے گئے الزامات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے 63 سالہ عباسی نے کہا کہ ان پر کیچڑ اچھالنے کے بجائے سابق حکمران جماعت کو ٹھوس شواہد کے ساتھ ان کے خلاف درخواست دائر کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چار سال تک اقتدار میں رہی لیکن ان کے خلاف کوئی ٹھوس کارروائی نہیں ہو سکی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی سابق حکومت نے ان کے خلاف دو جعلی مقدمات درج کئے تھے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago