Categories: عالمی

طالبان اور یورپی یونین کے نمائندوں کی قطر میں پہلی غیر رسمی ملاقات، جانئے کیا کچھ ہے خاص؟

دوحہ،12اکتوبر(انڈیا نیرٹیو)

قطر میں منگل 12اکتوبر کو یورپی یونین کے نمائندوں اور طالبان کے درمیان ہونے والی ملاقات سے قبل جرمن حکام نے طالبان سے بات کی تھی۔ طالبان کا کہنا ہے کہ وہ عالمی طاقتوں کے ساتھ مثبت رشتوں کے خواہاں ہیں۔طالبان کی قیادت آج بروز منگل قطر کے دارالحکومت دوحہ میں یورپی یونین کے نمائندوں سے ملاقات کرنے جا رہی ہے۔ طالبان حکومت میں کارگزار وزیر خارجہ عامر خان متقی نے گزشتہ روز کہا تھا، '' کل ہم یورپی یونین کے نمائندوں سے مل رہے ہیں، ہم دوسرے ممالک کے نمائندوں کے ساتھ بھی مثبت ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا، ''ہم پوری دنیا کے ساتھ مثبت تعلقات چاہتے ہیں۔ ہم متوازن بین الاقوامی تعلقات پر یقین رکھتے ہیں۔ ہمیں اس بات پر یقین ہے کہ اس طرح کے متوازن تعلقات افغانستان کو عدم استحکام سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

ادھر یورپی یونین کی ترجمان نبیلہ مسرعلی نے اس ملاقات کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ بات چیت، ''تکنیکی سطح پر ایک غیر رسمی تبادلہ خیال ہے۔ بات چیت کا مطلب طالبان کی عبوری حکومت کو تسلیم کرنا نہیں ہے۔''ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ملاقات کے دوران انسانی امداد کی فراہمی اور خواتین کے حقوق سمیت کئی دیگر اہم امور بات چیت ہو گی۔ اطلاعات کے مطابق یورپی یونین کے نمائندوں سے ہونے والی اس بات چیت میں امریکی سفیر کے بھی موجود ہونے کی توقع ہے۔یورپی یونین کے نمائندوں سے ہونے والی اس بات چیت سے ایک روز قبل یعنی 11 اکتوبر پیر کو دوحہ میں ہی جرمن وفد نے طالبان سے ملاقات کی تھی۔ افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد سے یہ جرمنی اور طالبان میں پہلی گفت و شنید تھی۔

اس میٹنگ میں جو جرمن حکام موجود تھے اس میں افغانستان اور پاکستان کے لیے جرمنی کے خصوصی سفیر جسپیر ویک اور مارکس پوزیل بھی شامل تھے۔ ملاقات کے بعد، جرمن وفد نے کہا کہ طالبان حکومت ایک ''حقیقت'' ہے۔ امریکا اور نیٹو کے اتحادیوں نے بیس برس بعد افغانستان سے اپنی فوجیں واپس بلا لی تھیں اور اسی دوران طالبان نے 15 اگست کو افغانستان پر قبضہ کر لیا تھا۔دوحہ میں اس ملاقات کے حوالے سے جرمن دفتر خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ وفد نے، ''جرمن اور افغان شہریوں کو محفوظ راستہ فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کی جس کی جرمنی پر ایک خاص ذمہ داری ہے۔'' اس کے ساتھ ہی بات چیت میں، ''انسانی اور خاص طور پر خواتین کے حقوق کے احترام'' اور سیکورٹی سے متعلق امور توجہ دی گئی۔اطلاعات کے مطابق طالبان نے بھی میٹنگ کے دوران جرمن حکام کو اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ افغانستان میں بیرونی سفارت کاروں اور انسانی امداد فراہم کرنے والے اداروں کے تحفظ کے تئیں پر عزم ہیں۔

طالبان کے ایک ترجمان نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ وہ جرمنی کے ساتھ مضبوط سفارتی تعلقات چاہتے ہیں۔ اتوار کے روز ہی امریکا نے بھی پہلی بار دوحہ میں طالبان قیادت سے بات چیت کی تھی اور اس کے بعد ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ افغان عوام کو انسانی امداد فراہم کرنے کو تیار ہے تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ طالبان حکومت کو تسلیم کر رہا ہے۔طالبان عالمی طاقتوں سے بہتر تعلقات استوار کرنے کی کوشش میں ہیں دوسری طرف اقوام متحدہ نے بھی متنبہ کیا ہے کہ افغانستان شدید معاشی بحران سے دوچار ہے اور اگر فوری طور پر امداد فراہم نہ کی گئی تو حالات بد تر ہو سکتے ہیں۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے حال ہی میں بین الاقوامی برادری سے اپیل کی تھی کہ وہ فوری طور پر اقدام کرتے ہوئے افغانستان کو نقدی فراہم کریں تاکہ کسی طرح وہاں معمول کی زندگی بحال ہو سکے۔ طالبان کے قبضے کے بعد سے ہی افغانستان کے اربوں ڈالر کے اثاثے منجمد ہیں اور پیسوں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago