عالمی

پہلی خاتون خلاباز کلپنا چاولہ کی زندگی کی اہم تاریخ 19نومبر،کیا ہےخاص؟

بھارت کی پہلی خاتون خلاباز کلپنا چاولہ کی زندگی سے بھی خاص تعلق ہے 19  نومبر کی تاریخ کا ۔ کلپنا نے اپنا خلائی مشن 19 نومبر 1997 کو ہی شروع کیا تھا۔ تقسیم ہندکے بعد ملتان کے رہنے والے بنارسی لال چاولہ کا خاندان ہریانہ کے شہر کرنال میں آباد ہو گیا۔ ان کے چار بچے تھے۔ 01 جولائی 1961 کو پیدا ہونے والی سب سے چھوٹی بیٹی کا نام مونٹو رکھا گیا ۔ یہ مونٹو بعد میں کلپنا چاولہ کے نام سے مشہور ہوئی ۔

ابتدائی طور پر، کرنال سے اسکول کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد، کلپنا نے پنجاب انجینئرنگ کالج سے بی ٹیک کیا۔پھر ایرو اسپیس میں ماسٹرز کرنے کے لیے امریکہ چلی گئیں۔ 1984 میں ایرو اسپیس انجینئرنگ مکمل کی۔ پھر ایک اور ماسٹرز کیا اور پی ایچ ڈی کی۔ 1988 میں ناسا میں کام کرنا شروع کیا۔ 1991 میں امریکی شہریت حاصل کی۔ اسی سال، ناسا ایسٹرناٹ کورپس کا حصہ بن گئیں ۔ 1997 میں خلا میں جانے کا موقع ملا اور ناسا کے خصوصی شٹل پروگرام کا حصہ بن گئیں ۔

کلپنا نے اپنا خلائی مشن 19 نومبر 1997 یعنی اسی تاریخ کو شروع کیا تھا۔ اس وقت ان کی عمر صرف 35 سال تھی۔ انہوں نے خلائی شٹل کولمبیا ایس ٹی ایس-87 پر چھ دیگر خلابازوں کے ساتھ اڑان بھری۔ اس مشن کے دوران کلپنا نے 65 لاکھ میل کا سفر کیا۔ خلا میں 376 گھنٹے 34 منٹ گزارے۔ اس کے بعد سال 2003 آیا۔ یہ سفر کلپنا کی زندگی کا دوسرا لیکن آخری سفر ثابت ہوا۔ 01 فروری 2003 کو کولمبیا کا خلائی جہاز زمین کے مدار میں داخل ہوتے ہی گر کر تباہ ہو گیا۔ جہاز میں سوار کلپنا چاولہ سمیت سات خلابازوں کی بدقسمتی سے موت ہو گئی۔

دیگر اہم واقعات

1824: روس کے سینٹ پیٹرزبرگ میں سیلاب کی وجہ سے دس ہزار افرادہلاک۔

1828: پہلی ہندوستانی جدوجہد آزادی کی مجاہد رانی لکشمی بائی کی پیدائش۔

1917: سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی اس وقت کے اتر پردیش کے الہ آباد (پریاگ راج) میں پیدا ہوئیں۔

1928: دنیا کے مشہور پہلوان اور اداکار دارا سنگھ کی پیدائش۔

1951: ہندی فلموں کی مشہور اداکار ہ زینت امان کی پیدائش۔

1975: ہندوستان کی پہلی مس یونیورس اداکارہ سشمیتا سین کی پیدائش۔

1982: نئی دہلی میں نویں ایشین گیمز کا آغاز۔

1994: ہندوستان کی ایشوریا رائے مس ورلڈ بنیں۔

1995: کرنم مالیشوری نے ویٹ لفٹنگ میں عالمی ریکارڈ بنایا۔

2006: بھارت نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے جوہری صلاحیت والے میزائل کا تجربہ کیا۔

2007: ایمیزون نے کتاب پڑھنے والے کنڈل گیجٹ فروخت کرنا شروع کیا۔

2009: گوگل کروم نے آپریٹنگ سسٹم کے کوڈ کا انکشاف کیا۔

2010: ہیتی میں ہیضے سے تقریباً 1100 افراد ہلاک ہوئے۔

Aamnah Farooque

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago