ماسکو،27دسمبر(انڈیا نیریٹو)
روس کی قومی سلامتی کونسل اور ملٹری انڈسٹری کمیشن کے نائب سربراہ دیمتری میدودیف نے پیشگوئی کی ہے کہ اگلے برس تیل کی قیمتیں ڈیڑھ سو ڈالر فی بیرل تک بڑھ جائیں گی، ایلون مسک امریکا کے صدر بننے میں بھی کامیاب ہوجائیں گے۔مغربی ممالک کو سال نو کی مبارکباد دیتے ہوئے روس کی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ نے کہا کہ سال نو پر ہر شخص مستقبل کے بارے میں اپنے مفروضے پیش کرتا ہے۔اس موقع پر میدودیف نے 10 پیشگوئیاں کیں، انہوں نے کہا کہ برطانیہ ایک بار پھر یورپی یونین کا حصہ بن جائے گا، گیس کی قیمت 5 ہزار ڈالر فی ایک ہزار کیوبک میٹر ہوجائے گی۔
میدودیف نے بتایا کہ شمالی آئرلینڈ برطانیہ سے آزادی حاصل کرکے آئرلینڈ کا حصہ بن جائے گا۔یوکرین کے مغربی علاقوں پر پولینڈ اور ہنگری قابض ہوجائیں گے، جرمنی پر نازی دور کی طرح دائیں بازو کے انتہا پسند حکمرانی حاصل کرلیں گے جو فرانس سے جنگ کا سبب بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ جنگ کے نتیجے میں یورپ تقسیم ہوجائے گا جس میں پولینڈ کی تقسیم بھی شامل ہوگی۔روس کی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ نے امریکا میں خانہ جنگی کی بھی پیشگوئی کی اور دعوی کیا کہ امریکا کی ریاستیں کیلی فورنیا اور ٹیکساس آزاد ممالک بن جائیں گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایلون مسک امریکا کے صدر بننے میں بھی کامیاب ہوجائیں گے، یورو اور ڈالر کو عالمی سطح پر مسترد کردیا جائے گا۔میدودیف نے تمام تر منفی پیشگوئیوں کا اختتام اینگلو سیکسن دوستوں کو ہیپی نیو ایئر کہہ کر کیا۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…