Categories: عالمی

سابق امریکی نائب صدر والٹر مونڈالے کا انتقال

سابق امریکی نائب صدر والٹر مونڈالے کا انتقال ہوگیا ہے۔ وہ 93 سال کے تھے۔ مونڈالے 1977-1981 تک جمی کارٹر کے دوراقتدار میں اس عہدے پر فائز رہے۔

کارٹر کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ و ہ مونڈالے کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مونڈالے ملک کی تاریخ کے بہترین نائب صدر تھے۔ انہوں نے ایک خدمت گار کے طور پر منیسوٹا کے لوگوں کے لیے کام کیا۔

مونڈالے نے وائٹ ہاؤس سے جڑنے سے قبل 1960-1964 تک منیسوٹا کے اٹارنی جنرل کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ اس کے علاوہ ، وہ 1964-1976 تک امریکی سینیٹر بھی رہے۔ وہ 1993–1996تک جاپان کے سفیر بھی رہے۔

امریکہ کے سابق نائب صدر والٹر ایف مونڈیل کا انتقال

امریکہ کے سابق نائب صدر والٹر ایف مونڈیل کا انتقال ہو گیا، والٹر ایف مونڈیل کنبے کے ترجمان نے یہ اطلاع دی، وہ 93 برس کے تھے۔ ان کا انتقال اپنے آبائی شہر منیا پولس میں ہوا۔ ترجمان نے بتایا کہ والٹر کا پیر کو انتقال ہو گیا، تاہم انہوں نے سابق نائب صدر کی موت کی وجہ بیان نہیں کی۔والٹر کے پسماندگان میں ان کے دو بیٹے ہیں۔ اس سے قبل ان کی اہلیہ کا 2014 میں انتقال ہوگیا تھا۔ والٹر نے 1960 کی دہائی کے اوائل میں منیسوٹا کے اٹارنی جنرل کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ اس کے بعد وہ امریکی سینیٹ کے لیےمنتخب ہوئے۔ بعد میں ہیوبرٹ ہمفرے کی نشست خالی ہونے وہ نائب صدر کے عہدے پر فائز ہوئے۔

سینیٹر رہتے ہوئے وہ فنانس کمیٹی، مزدور اور عوامی بہبود کمیٹی، بجٹ کمیٹی اور بینکنگ، رہائش اور شہری امور کمیٹی کا بھی حصہ رہے۔ والٹر نے جمی کارٹر کے دور حکومت میں 1977 سے 1981 کے درمیان ملک کے 42 ویں نائب صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔1984 میں وہ وائٹ ہاوس کی ریس ہار کر باہر ہو گئے۔ انہوں نے صدرارتی انتخاب ہارنے سے قبل، نیو یارک سے تعلق رکھنے والی امریکی ریپبلکن خاتون جیرالڈائن اے فیرارو کو بطور پارٹنر منتخب کر کے تاریخ رقم کی۔ ایک اہم پارٹی کی امیدوار کے طور ملک میں دوسرے اعلی کا عہدہ حاصل کرنے والی وہ پہلی خاتون تھیں۔ والٹر شہری حقوق کے پر جوش وکیل تھے۔ انہوں نے بل کلنٹن کے دور میں جاپان اور انڈونیشیا میں امریکی سفیر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago