عالمی

فرانسیسی مصنفہ اینی ایرناکس کو ملا ادب کا نوبل انعام

فرانسیسی مصنفہ اینی ایرناکس  کو ملا ادب کا نوبل انعام 

 دنیا کے سب سے باوقار نوبل انعامات کے اعلان کا  سلسلہ جاری ہے۔ ادب کے نوبل انعام کا اعلان جمعرات کو کیا گیا۔ فرانسیسی مصنفہ اینی ایر ناکس کو ادب کا نوبل انعام دیا گیا ہے۔

دنیا سائنس، ادب، طب اور امن کے شعبوں میں کام کرنے والوں کے لیے نوبل انعامات کے اعلان کی منتظر ہے۔ ان ایوارڈز کو عالمی سطح پر ان شعبوں میں بہترین افراد کی پہچان کا نشان سمجھا جاتا ہے۔ ادب کے نوبل انعام کا اعلان جمعرات کو کیا گیا۔ رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز نے سال 2022 کا ادب کا نوبل انعام فرانسیسی مصنفہ اینی ایرناکس کو دینے کا اعلان کیا۔ انھیں یہ ایوارڈ انفرادی یادداشت کی ابتدائی حالتوں، انتظامات اور اجتماعی پابندیوں سے پردہ اٹھانے کی جرات کے لیے دیا گیا ہے۔ ایرناکس تصنیف  کو ایک سیاسی تبدیلی تسلیم کرتی ہیں تاکہ سماجی عدم مساوات پر دنیا کی آنکھیں کھولی جا سکیں۔

 اس کے لیے وہ زبان کو چھری  کی طرح استعمال کرتی  ہیں۔

اس سے قبل امریکہ کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی کیرولین آر۔ برٹوزی، ڈنمارک میں یونیورسٹی آف کوپن ہیگن کے مورٹن میلڈول اور امریکہ میں اسکریپس ریسرچ سینٹر کے کے ایم۔ بیری شارپلس کو کیمسٹری کے نوبل انعام کا اعلان کیا گیا۔ ان سائنسدانوں کو یہ ایوارڈ کلک کیمسٹری اور بائیو آرتھوگونل کیمسٹری کی ترقی کے لیے ملا ہے۔ منگل کو فرانسیسی سائنسدان ایلین اسپیکٹ، امریکی سائنسدان جان ایف کلوزر اور آسٹریا کے سائنسدان اینٹون زِلنگر کو مشترکہ طور پر فزکس کا نوبل انعام دینے کا اعلان کیا گیاتھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago