Categories: عالمی

حج 2022: دس لاکھ حجاج کے لیے حج 2022 کی تمام تر تیاریاں مکمل

مکہ مکرمہ،07جولائی (انڈیا نیرٹیو)

دس لاکھ حجاج کرام حج سیزن 2022 کے لیے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ان تیاریوں میں مختلف شعبوں نے حصہ لیا ہے اب جب کہ مناسک حج کی ادائیگی کا آغاز ہونے جا رہا ہے اس سے پہلے ہی سب شعبوں نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔یہ مملکت سعودیہ کی سعادت ہے کہ اسے حجاج کی خدمت کا موقع میسر ہے۔ گزشتہ روز وزارت حج نے اعلان کر دیا تھا کہ حج سیزن کی تیاریاں الحمد للہ مکمل کر لی گئی ہیں۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق دریں اثنا حج سیکورٹی فورس کی کمانڈ نے بھی تمام تر سیکورٹی انتظامات کے لیے اپنی تیاریاں مکمل ہونے کی اطلاع دی ہے۔ تاکہ حج 2022 کو مکمل طور پر مامون اور محفوظ انداز میں ممکن بنا سکے۔

شعبہ صحت بھی چار اسپتالوں اور 26 طبی مراکز کے ذریعے منیٰ میں طبی سہولیات کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کر چکا ہے۔ ان طبی ضروریات کے لیے 550 بستروں کا اہتمام کیا گیا ہے اور طبی مقاصد کے لیے ٹرانسپورٹ سروس کے طور پر 100 چھوٹی اور 75 بڑی ایمبولیسز اپنی خدمات دینے کے لیے مکمل تیار ہیں۔

جب کہ ایمبولینسز کے لیے 97 مراکز بھی قائم کیے گئے ہیں۔ جو سعودی ریڈ کریسنٹ کے ساتھ منسلک ہیں۔ سعودی ہلال احمر اتھارٹی کے پاس چھ ائیر ایمبولینسز سمیت 320 ایمبولینسز کا بیڑہ اس کے علاوہ ہے۔ علاوہ ازیں موٹر سائیکل ایمبولینسز اور چار چھکڑے بھی شامل ہیں۔ مزید یہ کہ چار طبی سامان کی ترسیل کے لیے گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں اور1288 افراد پر مبنی میڈیکل اسٹاف ہے۔نیشنل واٹر کمپنی نے پانی کی سپلائی اور اسٹوریج کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی ہے۔ دو اعشاریہ چار کیوبک ملین کیوبک پانی اس کی طرف سے حجاج کی ضرورتوں کے لیے دستیاب کیا جائے گا۔اسی طرح سعودی الیکٹرک کمپنی نے مکہ میں اپنی خدمات میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے۔ برقی شعبے نے حج کے سلسلے میں 46 نئے پروجیکٹ مکمل کیے ہیں۔ تاکہ بلا تعطل برقی نظام کام کرتا رہے۔سعودی ا سکاوٹس نے حجاج کی خدمت، مدد، نظم اور تحفظ کے لیے 2200 سکاوٹس کی نفری پیش کی ہے۔ یہ سکاوٹس منیٰ میں حجاج کی خدمت کے لیے تعینات ہیں۔ا سکاوٹس حکومت کے متعلقہ اداروں اور شعبوں کوبھی بوقت ضرورت مدد دیں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago