Categories: عالمی

افغانستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی، 22 افراد جاں بحق

سیلاب سے سب سے زیادہ صوبے بغلان، پروان اور بدغیت متاثر ہوئے جہاں درجنوں مکانات تباہ اور ذرائع آمدورفت معطل ہو گئے

انٹرنیشنل ڈسک، کابل

گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق افغانستان میں مسلسل بارشوں اور ڈیم ٹوٹنے کے باعث آنے والے سیلاب نے 10 صوبوں میں تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں بند ٹوٹنے اور مسلسل بارشوں سے دریاؤں میں طغیانی آگئی اور سیلابی ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔ سیابی ریلے نے راستے میں آنے والی ہر شے کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔

سیلاب کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔ سیلابی ریلے نے افغانستان کے 10 صوبوں بدغیث، قندھار، ہلمند، ہیرات، بدخشاں، تہار، پروان، قندوز، مدعیان، وردک، بغلان، فریاب اور جوزان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔سیلاب سے سب سے زیادہ صوبے بغلان، پروان اور بدغیث متاثر ہوئے جہاں درجنوں مکانات تباہ اور ذرائع آمد و رفت معطل ہوگئے۔ سڑکوں سے نکاسی آب کے بعد ٹریفک کی بحالی کا کام جاری ہے۔

دریں اثناء اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب کہ متاثرہ شہریوں کو سرکاری دفاتر اور اسکولوں میں قائم ایمرجنسی ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔سیلابی ریلے میں 10 سے زائد مویشی بھی بہہ گئے۔

واضح رہے کہ جنگ زدہ افغانستان میں گزشتہ برس اگست میں طالبان نے اپنی حکومت قائم کی ہے جسے اب تک عالمی سطح پر تسلیم نہیں کیے جانے کی وجہ سے شدید مالی بحران کا سامنا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago