Categories: عالمی

پاکستان میں ہندو تاجروں کو مل رہی ہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں

پاکستان میں ہندو تاجروں کو مل رہی ہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں

اسلام آباد ، 07 جون (انڈیا نیرٹیو)

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ہندو تاجروں اور دکانداروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ ہفتے کے روز ایک ہندو تاجر کے قتل کے بعد ، کچھ نامعلوم افراد نے پیر کے روز بھی تاجروں کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ، دو دن پہلے یعنی سنیچر کے روز ، نامعلوم افراد ، جو ہندو تاجروں سے رقم وصول کرنے ضلع خضدار کے وڈ بازار پہنچے تھے ، انہوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

اس دوران ، ایک ہندو تاجر اشوک کمار کی گولی لگنے سے موت ہوگئی۔ اس کے خلاف احتجاج میں ، مقامی لوگوں اور تاجروں نے زبردست احتجاج کیا اور قومی شاہراہ پر ٹریفک روک دی۔ مظاہرین نے اشوک کمار کے قاتلوں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

احتجاج ختم ہونے کے بعد ، مقامی مارکیٹوں اور قومی شاہراہ پر پمفلٹ چسپاں کردیئے گئے ، جس پر لکھا گیا تھا کہ خواتین صارفین کو دکانوں پر آنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔ اگر وہ انہیں اپنی دکانوں پر آنے دیتے ہیں تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

پاکستان میں دو ٹرینوں میں تصادم ، 36 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

پاکستان میں گھوٹکی کے قریب آج 2 مسافر ٹرینوں میں تصادم سے 36 افراد جاں بحق جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے۔پاکستانی میڈیا کے مطابق پیر کی علی الصبح گھوٹکی کے قریب ریتی اور ڈھرکی ریلوے اسٹیشن کے درمیان کراچی سے سرگودھا جانے والی ملت ایکسپریس جب کہ راولپنڈی سے کراچی آنے والی سرسید ایکسپریس کے درمیان تصادم سے کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں اب تک 36 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ درجنوں زخمی ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر ملت ایکسپریس میں سوار تھے جبکہ سرسید ایکسپریس کے زیادہ مسافر زخمی ہوئے ہیں۔

ایس ایس پی میرپور ماتھیلو عمر طفیل کا کہنا ہے کہ حادثے میں 7 بوگیاں متاثر ہوئی ہیں جن میں 3 بوگیاں مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں۔مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 6 سے 8 بوگیاں ایک دوسرے میں پھنسی ہوئی ہیں، ان بوگیوں میں متعدد مسافر تاحال پھنسے ہوئے ہیں۔ جنہیں نکالنے کے لیے بوگیوں کو کاٹا جارہا ہے جب کہ مقامی ریسکیو رضاکار کے علاوہ رینجرز اور پاک فوج کے اہلکار بھی امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی سے سرگودھا جانے والی ملت ایکسپریس کی 6 بوگیاں ٹریک اتر کر دوسری ٹریک پر چلی گئیں، اسی اثنا میں مخالف سمت سے آنے والی سر سید ایکسپریس بھی پہنچ گئی اور ملت ایکسپریس کی اتری ہوئی بوگیوں سے ٹکرا گئی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago