عالمی

پاکستان میں ہندؤں نے سیلاب متاثرین کے لیے مندر کا دروازہ کھولا

کوئٹہ، 11 ستمبر

پاکستان کو سیلاب کی وجہ سے بدترین تباہی کا سامنا ہے۔ اس بیچ بلوچستان میں ہندو برادری نے سیلاب  متاثرین کو پناہ دینے کے لیے ایک مندر کے دروازے کھول کر انسانیت اور مذہبی ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

سیلاب نے پاکستان کے 80 اضلاع کو بری طرح متاثر کیا ہے اور ملک میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 1200 کے قریب پہنچ گئی ہے۔

بلوچستان کے کچھی ضلع کا ایک چھوٹا سا گاؤں جلال خان سیلاب کے باعث صوبے کے باقی حصوں سے کٹ گیا ہے۔ پاکستانی میڈیا نے   رپورٹ کیا کہ ملک میں سیلاب نے مکانات کو تباہ کر دیا ہے اور اس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے۔

  خبروں کے مطابق، مقامی لوگوں نے بابا مادھوداس مندر کے دروازے کھول دیے ہیں تاکہ سیلاب متاثرین مندر میں پناہ لے سکیں۔حال ہی میں، اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ (یو این ایف پی اے) نے بھی پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تقریباً 6,50,000 حاملہ خواتین کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔

 اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کی ایجنسی نے مزید کہا، “اگلے مہینے تک 73,000 خواتین کے  ذریعہ بچوں کی پیدائش متوقع ہے”پاکستان کے دو روزہ دورے پر، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل جمعہ کو شدید مون سون بارشوں سے بھیگنے والے ملک کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اترے جس کی وجہ سے ملک میں ایک دہائی میں بدترین سیلاب آیا۔

 پاکستان میں ریکارڈ مون سون اور شدید سیلاب نے بھوک اور مختلف بیماریوں کو جنم دیا ہے جس سے 33 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں۔

ماہرین کا خیال ہے کہ آنے والے دنوں میں صورتح ال مزید سنگین ہو جائے گی کیونکہ سیلاب متاثرین مطلوبہ وسائل سے محروم ہو کر آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ ملک کے بڑے علاقے اب بھی زیر آب ہیں اور لاکھوں لوگ اپنے گھروں سے نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

 شدید سیلاب کے نتیجے میں، ابتدائی تخمینہ شدہ نقصانات 18 بلین امریکی ڈالر کی حد میں جمع ہوئے ہیں، پاکستان کے زرعی شعبے کو سب سے زیادہ دھچکا لگا ہے کیونکہ زراعت کی شرح نمو صفر رہ سکتی ہے یا موجودہ 3.9 فیصد کے متوقع ہدف کے مقابلے میں منفی ہو سکتی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago