Categories: عالمی

ہانگ کانگ کا تنازعہ ، چین برطانوی پاسپورٹ تسلیم نہیں کرے گا

بیجنگ ، 30 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

ہانگ کانگ کے بارے میں چین اور برطانیہ کے مابین تنازعہ بڑھ گیا ہے۔لندن نے چین کے زیر کنٹرول علاقے میں لوگوں کو شہریت دینے کے لیے راستہ کھولنے کے لئے برطانوی نیشنل اوورسیز (بی این او)کے پاسپورٹ کی تجویز دی تو بیجنگ نے کہا کہ وہ اس پاسپورٹ کو تسلیم نہیں کرے گا۔

ہانگ کانگ میں چین کی جابرانہ پالیسیوں کی برطانیہ اور امریکہ سمیت متعدد ممالک نے مخالفت کی ہے۔ چین نے جمہوریت پسندوں کو روکنے کے لئے گذشتہ سال ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کا قانون نافذ کیا تھا۔

برطانیہ کے اس اقدام سے مشتعل ، چین نے جمعہ کے روز کہا کہ وہ بی این او پاسپورٹ کو ایک درست دستاویز کے طور پر تسلیم نہیں کرے گا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان جھاؤلیجیان نے کہا ’برطانیہ ہانگ کانگ کے لوگوں کو بڑی تعداد میں دوسرے درجے کی برطانوی شہریت دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ چین کی خودمختاری اور داخلی امور میں یہ سنجیدہ مداخلت ہے۔ یہ بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔

اس سے قبل ، برطانوی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ بی این او پاسپورٹ کے لیے درخواست کا عمل 31 جنوری سے شروع کیا جائے گا۔ اس پاسپورٹ کے لیےتقریباً 54 54 لاکھ ہانگ کانگ کے شہری اہل ہوں گے۔

بی این او پاسپورٹ کا ذکر کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ’مجھے بہت خوشی ہے کہ ہم ہانگ کانگ کے شہریوں کے لیے اپنے ملک میں رہائش ، ملازمت اور اپنے گھر بنانے کے لیے ایک نیا راستہ کھول رہے ہیں۔‘

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago