عالمی

حیدرآباد موبائل مارکیٹ واقعہ ریاست نے خود کروایا ہے : جئےسندھ فریڈم موومنٹ

سندھ میں پاکستانی حکومت اور پاکستان فورسیز کی طرف سے تشدد جاری

سھیل ابڑو

چیئرمین جئے سندھ فریڈم موومنٹ( جسفم مرکز)

جئے سندھ فریڈم موومنٹ جسفم مرکزی چیئرمین سھیل ابڑو،وایئس چیئرمین زبیر سندھی، جنرل سیکریٹری غلام حسین شابرانی، امر آزادی، سوڈھو سندھی، حفیظ دیشی، پرھ سندھو نے اپنے مشترقہ پریس بیان میں کہا کہ

برسات کے باعث پوری سندھ تباہ ہوچکی ہے، جس کی ذمہ داری  وفاقی حکومت، سندھ حکومت، مکانی حکومت اور پورے پاکستان کی مشنری ہے۔

 اس ناکامی کے بعد پاکستان دنیا کے آگے خوار خراب ہوا ہے، اس سارے معاملے سے دھیان ہٹانے کے لیے پاکستانی ریاستی اداروں نے مذہب کی آڑ لے کر پناہ گیروں، افغانیوں کے ہاتھوں دھرتی کے وارثوں سندھی ہندوؤں کے خلاف

ان کے کاروبار پر قبضے اور ان کو اپنی دھرتی ماں سندھ سے بے دخل کرنے کی مذھبی آڑ کے تحت سازش تیار کی ہے۔ جس میں ہم سمجھتے ہیں پاکستانی ریاست اور اس کے ادارے ملوث ہے، جس سازش کو سندھ، سندھی قوم اور سندھ کی قومی تحریک رد کرتی ہے۔

جئے سندھ فریڈم موومنٹ جسفم مرکز

حیدرآباد موبائل مارکیٹ میں سندھی ہندوؤں کے کروڑوں روپے کے کاروبار اور ملکیت ہیں، جس پر قبضہ کرنے کے لیے قرآن شریف کی بے حرمتی کا جھوٹا ڈرامہ رچایا گیا ہے، جس میں پاکستای ریاست نے اپنی چھاڑتے پناہ گیر، افغانی ملوث کیے ہیں۔

ہزاروں سالوں سے سندھ کے وارث سندھی ہندو ہیں۔ اوڈیرو لعل اور سادہ بیلو کی مسجدوں اور مندروں کو سنبھالنے والے سندھی مسلم اور ہندو ہیں۔  ہمارے پاس سندھی ہندو یا مسلم سندھی کا کوئی تصور نہیں ہے۔ ہم صرف اور صرف سندھی ہیں اور سندھی قوم ہیں۔

ہم سمجھتے ہیں کہ سندھ میں مذہبی تعصب یا تفرقہ سندھ سے باہر کے آئے ہوئےلوگ پناہ گیر، افغانی پٹھان نے پھیلا رہے ہیں۔کوئی بھی سندھی ہندو یا سندھی مسلمان مذہب کی آڑ لے کر ایک دوسرے کو نقصان نہیں دے سکتے، کیونکہ سندھ امن اور محبت کی دھرتی اور وطن ہے۔ یہ سب سازشیں سندھ دشمن لوگوں کی ہے۔

ھوشیار خبردار سندھ

سندھی ہندوؤں کے خلاف مذہبی بنیاد پرستی کی سازش کو سمجھو

ایک ہی وقت میں سندھ کے دو شہروں حیدرآباد اور روھڑی میں مندروں پر حملے کیے گئے ہیں۔ذہبی آڑ لےکر سندھ کے وارث سندھی ہندوؤں کو اپنی ہی وطن دھرتی مان سے بے دخل کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ اس پوری سندھ دشمنی میں پاکستانی ریاست ملوث ہے۔

پناہ گیر مذہبی ٹھیکیداروں سن لو

یہ سندھ تمہارے باپ دادا کی جاگیر نہیں ہے،سندھ وطن شھید مھاراجا ڈاھر، بھٹائی شاہ لطیف، مدن فقیر، سائیں جی ایم سید، حشو کیول رامانی، امر کنور بھگت رام، حیدر بخش جتوئی اور سندھی قوم کا 7000 سال پرانا تاریخی وطن ہے، اس لیے اس دھرتی پر ہر دہرم ہر مذہب ہر عقیدے کی عزت اور آبرو کی جاتی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago