عالمی

شمالی کوریا نے ایٹمی حملہ کیا تو یہ کم جونگ کی حکومت کا خاتمہ : جو بائیڈن

شمالی کوریا کیوں ہے پریشان؟

واشنگٹن، 27 اپریل ( انڈیا نیرٹیو)

 امریکی صدر جو بائیڈن نے شمالی کوریا کے صدر کم جونگ کو براہ راست وارننگ دی ہے۔ بائیڈن نے کہا ہے کہ اگر شمالی کوریا نے ایٹمی حملہ کیا تو کم جونگ کی حکمرانی ختم ہو جائے گی۔

جنوبی کوریا کے صدر یون سک ایول اس وقت امریکہ کے سرکاری دورے پر ہیں۔ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں بائیڈن نے کہا کہ اگر شمالی کوریا نے جوہری ہتھیاروں کا استعمال کیا تو اس کا ردعمل تباہ کن ہوگا۔ اسے اپنے اقتدار کے خاتمے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کی سیکورٹی شیلڈ امریکہ ہے۔ شمالی کوریا کے جارحانہ میزائل تجربات کے پیش نظر جوہری نظام کو مضبوط کیا جا رہا ہے۔ جو بھی حکومت ایسی کارروائی کرے گی وہ برباد ہو جائے گی۔

اس سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن اور جنوبی کوریا کے صدر یون سک ایول نے تاریخی اور نئے معاہدے پر دستخط کیے ۔ اس کا مقصد شمالی کوریا کے حملے کو روکنا ہے۔ معاہدے کے تحت امریکا 40 سال میں پہلی بار جنوبی کوریا میں جوہری بیلسٹک آبدوز کا بیڑا قائم کر سکے گا۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ قدم شمالی کوریا کی دھمکیوں کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔ جنوبی کوریا کے صدر نے کہا کہ ان کی ترجیح امن برقرار رکھنا ہے۔ جوہری حملے کی صورت میں شمالی کوریا کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago