Categories: عالمی

عمران خان ایک نااہل حکمراں: بلاول بھٹو

عمران خان ایک نااہل حکمراں: بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بڑی بڑی باتیں کرنا عمران خان کی عادت ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جعلی معاشی ترقی کے گن گانا اور بڑی بڑی باتیں کرنا عمران خان کی عادت ہے کیوں کہ 21 فیصد سے زائد شرح غربت معاشی ترقی کے دعوؤں کو غلط ثابت کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی بدحالی کو ایڈٹ کر کے معاشی ترقی بنا دینے سےعوام کی قسمت نہیں بدلے گی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کیوں خیبرپختونخوا کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے بجٹ میں کٹوتی کر رہی ہے ؟

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شرح غربت میں اضافہ تشویش ناک صورت حال کی جانب اشارہ ہے جبکہ تباہ کن مہنگائی نے عام آدمی کا جینا مشکل کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے نجات کے لیے عمران خان کے اسٹیٹس کو کو توڑنا ضروری ہے۔ عمران خان کو اب تک علم ہی نہیں کہ ملک کیسے چلایا جاتا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ نصف صدی کے تجربے کی حامل پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جو ملک کی معاشی سمت کو درست کرسکتی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago