Categories: عالمی

عمران خان حکومت نے جانشینوں کی شبیہ کو خراب کرنےکے لیے اقتصادی بارودی سرنگیں بچھائیں: ماہرین

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پاکستان اکانومی واچ( پی ای ڈبلیو ) نے جمعرات کو دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کی موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت کے لیے بارودی سرنگیں بچھا دی ہیں جس سے نمٹنا مشکل ہے۔ عالمی معیشت پر ایک آزاد فورم   پی ای ڈبلیو کے صدر ڈاکٹر   مرتضیٰ مغل نےصوصی طور پر پاکستان پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان حکومت کی جانب سے بجلی اور تیل پر بھاری سبسڈی دینے کا اعلان لوگوں کی زندگیوں کو متاثر کر رہا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مرتضیٰ نے کہا کہ  پی ٹی آئی حکومت نے جان بوجھ کر ملک میں تیل اور گیس کو کم کرنے کا منصوبہ بنایا تاکہ نئی حکومت کا امیج خراب کیا جا سکے۔ عمران خان کی حکومت نے اپنے آخری دنوں میں بجلی اور تیل پر بھاری سبسڈی دینے کا اعلان کیا جس پر روزانہ تین ارب روپے تک خرچ ہو رہا ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ معاہدے کے باوجود، حکومت تیل کی سبسڈی واپس لینے کے لیے تیار نہیں تھی کیونکہ اس سے عوامی ردعمل کو ہوا ملے گی۔ اگلے پندرہ دن تک ایندھن کی قیمتوں کو موجودہ سطح پر محدود رکھنے کے لیے، نقدی کی تنگی کا شکار حکومت کو ڈیزل پر 72.33 روپے فی لیٹر اور پیٹرول پر 30.31 روپے فی لیٹر ادا کرنے ہوں گے کیونکہ تیل کے شعبے پر قیمتوں میں فرق کا دعویٰ کیا جائے گا، جس سے قومی خزانے کو ایک اور نقصان پہنچے گا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مرتضیٰ کا مزید کہنا تھا کہ ' چین کے علاوہ کوئی بھی دوست ملک اور آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سمیت کوئی بھی بین الاقوامی قرض دہندہ پاکستان کو اس وقت تک قرض نہیں دے گا جب تک امریکا نہ چاہے۔ مرتضیٰ نے کہا کہ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اربوں روپے کے انڈر انوائسنگ اسکینڈل کی تحقیقات جس میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے ایک ممتاز بزنس مین کا تعلق ہے، بے نتیجہ رہے گی۔ کار امپورٹ سکینڈل کی تحقیقات وہی ادارہ کر رہا ہے جس نے سابقہ دور حکومت میں اس سکینڈل کے ملزموں کی مدد کی تھی، اگر حکومت اس ٹیکس چوری کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہتی ہے تو اسے چاہیے کہ  محکمانہ انکوائری سے گریز کریں اور عدالتی انکوائری کا حکم دیا جائے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago