Categories: عالمی

عمران خان کی حکومت پاکستان کے اسٹیٹ بینک کوآئی ایم ایف کا بینک بنا رہی ہے: مسلم لیگ ن

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پاکستان کی قومی اسمبلی میں نئے بل پر تنقید کرتے ہوئے، ملک کے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ایک نئے ترمیمی بل کی نقاب کشائی کے ساتھ ہی اسٹیٹ بینک آف پاکستان(ایس بی پی)اب اسٹیٹ بینک آف آئی ایم ایف بن گیا ہے۔۔ پاکستانی حکومت اپنی پالیسیوں کے لیے بین الاقوامی قرض دہندہ پر"مکمل طور پر انحصار" کر رہی تھی، دی نیوز انٹرنیشنل نے پاکستان مسلم لیگ(ن( کے رہنما مفتاح اسماعیل کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں<span dir="LTR">SBP</span>ترمیمی بل پر تنقید کی۔ اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ سٹیٹ بنک اب پارلیمنٹ سے اعلیٰ اتھارٹی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 دی نیوز انٹرنیشنل نے اسماعیل کے حوالے سے بتایا کہ"ہم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی خود مختاری کے خلاف نہیں ہیں، لیکن اب، مالیاتی اور مانیٹری پالیسی کی کوئی نگرانی نہیں ہوگی۔" وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اب اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے ضرورت مند رقم نہیں لے سکیں گے کیونکہ حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔ اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ اگر ملک میں سیلاب آجائے تو بھی عمران خان حکومت اسٹیٹ بینک سے قرضہ نہیں لے سکتی۔ حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب پارلیمنٹ"آئی ایم ایف اسٹیٹ بینک"کی منظوری کے بغیر سمری جاری نہیں کر سکتی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago