Categories: عالمی

ترکی میں سیلفی کے بہانے پہاڑی پرلے جا کر شوہر نے بیوی کو نیچے دھکیل دیا

ترکی میں سیلفی کے بہانے پہاڑی پرلے جا کر شوہر نے بیوی کو نیچے دھکیل دیا

انقرہ،18فروری(انڈیا نیرٹیو)

ترکی میں ایک شوہر نے سیلفی بنانے کے بہانے پہاڑی کی چوٹی پر جا کر وہاں سے اپنی بیوی کو نیچے گرا دیا۔ یہ واقعہ موغلہ صوبے کے شہر فتحیہ میں پیش آیا۔برطانوی اخبار’دی سَن‘ نے منگل کے روز بتایا کہ 40 سالہ ترک شہری ہاکان ایسال کو اپنی 32 سالہ بیوی سیمرا ایسال کے خلاف اقدام قتل کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔

ہاکان نے اس حرکت کا ارتکاب جون 2018میں موغلا میں واقع ایک وادی کی سیر کے دوران کیا۔استغاثہ نے ہاکان پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے اپنی بیوی کو پہاڑی کے کنارے سے دھکا دے دیا تھا جس کا فاصلہ زمین سے ایک ہزار فٹ کے قریب ہے۔

اس مجرمانہ کارروائی کا مقصد اپنی بیوی کی موت کے بعد بیمہ کی رقم کا حصول تھا۔ واقعے میں ہاکان کی حاملہ بیوی اور اس کے بطن میں موجود سات ماہ کا بچہ موت کا شکار ہو گئے۔

استغاثہ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی کے تین گھنٹے تک پہاڑ کی چوٹی پر بیٹھے رہنے کا واحد سبب اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ ان کے اطراف کوئی فرد موجود نہ ہو۔

شوہر کے خلاف تیار کی گئی الزامات کی فہرست میں کہا گیا ہے کہ اس نے یہ منصوبہ بیمہ کمپنی سے رقم حاصل کرنے کے لیے تیار کیا جس کی مالیت 40865 برطانوی پاؤنڈ تھی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago