عالمی

ہندوستان-آسٹریلیا تعلقات باہمی اعتماد اورباہمی احترام پر مبنی ہیں: وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کہا کہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے تعلقات باہمی اعتماد اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔ انہوں نے یہ بات سڈنی کے کڈوس بینک ایرینا میں منعقدہ پروگرام میں پرواسی بھارتیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس دوران وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یہاں آکر بیرون ملک مقیم ہندوستانیوں سے جڑنا بہت خوشی کی بات ہے۔ اپنے خطاب کے دوران وزیراعظم نے کمیونٹی تقریب میں شرکت پر آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اپنے 2014 کے دورے کو یاد کرتے ہوئے، وزیر اعظم مودی نے کہا، ’’جب میں 2014 میں یہاں آیا تھا، میں نے آپ سے وعدہ کیا تھا کہ آپ کو ہندوستانی وزیر اعظم کے لیے 28 سال تک انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ تو، میں ایک بار پھر یہاں آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے تعلقات باہمی اعتماد اورباہمی احترام پر مبنی ہیں۔

اپنے خطاب میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ پہلے کہا گیا  کہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے تعلقات  کوتھری سی ڈیفائن کرتے ہیں۔لیکن ان تمام تعلقات  کی  سب سے بڑی بنیاد باہمی اعتماد اور باہمی احترام ہے۔ ہمارے درمیان جغرافیائی فاصلہ ضرور ہے ، لیکن بحرہند ہمیں آپ سے جوڑتا ہے۔

وزیراعظم مودی نے سڈنی کے ایک گیٹ وے ’لٹل انڈیا‘کے لئے سنگ بنیاد کی نقاب کشائی کی جومغربی سڈنی کے پرامٹا کے ہیرس پارک میں تعمیر کیا جائے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago