Categories: عالمی

ہندوستان کی طرف سے اقوام متحدہ میں اسرائیل۔فلسطین تشدد کی مذمت

ہندوستان کی طرف سے اقوام متحدہ میں اسرائیل۔فلسطین تشدد کی مذمت

اقوام متحدہ ، 17 مئی (انڈیا نیرٹیو)

گزشتہ ایک ہفتہ سے اسرائیل اور فلسطین کے مابین جاری تشدد اور تنازعہ کے بارے میں ہندوستان نے اقوام متحدہ میں کہا ہے کہ یروشلم اور غزہ میں جاری تشدد سے ہندوستان فکرمند ہے۔

سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد ہندوستان کے ایلچی ٹی ایس تیرومورتی نے کہا کہ ہندوستان ہر قسم کے تشدد کی مذمت کرتا ہے اور فوری طور پر تناؤکو ختم کرنے کی اپیل کرتا ہے۔ بھارتی ایلچی تیرومورتی نے کہا کہ ہندوستان فلسطینیوں کے جائز مطالبے کی حمایت کرتا ہے اور دو۔ قومی پالیسی کے ذریعے حل کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان غزہ پٹی سے ہونے والے راکٹ حملوں کی مذمت کرتا ہے۔ ساتھ ہی اسرائیلی انتقامی کارروائی میں بڑی تعداد میں عام شہری ہلاک ہوئے ہیں ، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ، جو انتہائی افسوس ناک ہے۔ اس حملے میں ایک ہندوستانی شہری کی موت ہوئی ہے ، جو اشکیلون میں نرس تھی ۔ ہمیں ان کی موت سے شدید دکھ پہنچاہے۔

یہ پہلا موقع ہے جب بھارت نے اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین جاری تنازعے کے بارے میں کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ اس سے قبل بھارت کی طرف سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا تھا۔ ہندوستانی سفیر نے کہا کہ کشیدگی میں فوری کمی لانا وقت کی ضرورت ہے تاکہ صورت حال خراب نہ ہو اور وہ قابو سے باہر نہ ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ یروشلم لاکھوں لوگوں کی عقیدت کا مرکز ہے۔ ہندوستان سے ہزاروں لوگ یروشلم آتے ہیں کیوں کہ یہاں وہ غار ہے جس میں ہندوستان کے صوفی بزرگ بابا فرید مراقبہ کرتے تھے۔ ہندوستان نے اس غار کی حفاظت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یروشلم کے مذہبی مقامات پرچلی آر ہی اصل تاریخی حیثیت کا احترام کیا جانا چاہیے جن میں بیت المقدس اور ٹیمپل ماؤنٹ بھی شامل ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حالیہ تنازعے کے بعد اسرائیل اور فلسطینی انتظامیہ کے مابین بات چیت دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت مزید بڑھ گئی ہے۔

تازہ حملے میں 26 دیگر افراد ہلاک

اسرائیل نے اتوار کے روز ایک فضائی حملے میں غزہ شہر میں تین عمارتیں مسمار کردیں اور اس حملے میں کم از کم 26 افراد ہلاک ہوگئے۔ اسرائیل اور حماس کے مابین ایک ہفتہ قبل شروع ہونے والے تنازعہ کے دوران یہ ایک ہی دن کا سب سے شدید حملہ ہے۔ غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں 10 خواتین اور آٹھ بچے بھی شامل ہیں جبکہ 50 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس سے قبل اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ اس نے جنوبی شہر خان یونس میں علیحدہ فضائی حملے میں غزہ کے اعلی حماس رہنما یحییٰ سنوار کی رہائش گاہ کو منہدم کردیا ہے۔

اقوام متحدہ کا اسرائیل اور فلسطین سے جھڑپ روکنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ نے اسرائیل اور فلسطین کے مابین جاری جھڑپ کو جلد از جلد روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے یہ مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران، انتونیو گوٹیرس نے کہا کہ "لڑائی کا خاتمہ ہونا ضروری ہے۔ اسے فوری طور پر روکا جائے۔ ایک طرف راکٹ اور مارٹر اور دوسری طرف فضائی اور توپ کے حملے بند ہونے چاہیں۔میں تمام فریقوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس اپیل پر دھیان دیں۔

انتونیو گوٹیرس نے کہا کہ جنگ بندی کے لئے تنظیم تمام فریقوں سے فوری طور پر بات چیت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "اس جھڑپ میں انسانی بحران اور انتہا پسندی کو بڑھاوا دینے کی صلاحیت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے نہ صرف فلسطین اور اسرائیل بلکہ پورے خطے میں انسانی بحران اور انتہا پسندی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس سے خطرناک طور پر عدم استحکام پیدا ہوگا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago