Categories: عالمی
بھارت متحدہ عرب امارات کے کاروباریوں کے لئے ایک منزل ہے: پیوش گوئل
 <span style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 16px; color: rgb(51, 51, 51); text-align: justify;">کامرس و صنعت ، صارفین کے امور اور خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے  متحدہ عرب امارات  کی  کاروباری برادری کو مدعو کیا ہے  کہ وہ آئیں اور  کاروباری  دوستانہ پالیسیوں اور مواقع  فائدہ اٹھائیں، جو کہ  ابھرتا ہوا ہندوستان عالمی کاروباریوں کے لئے فراہم کر رہا ہے۔ جناب گوئل نے کہا کہ  ہندوستان، جو بھروسہ اور فائدہ اور لاگت کی پیش کش کرتا ہے، وہ  ہندوستان میں سرمایہ کاری کے لئے ایک موقع ہے۔ ساجھیداروں کی حیثیت سے ہم  ایک دوسرے  کے معاشی مستقبل کو  مستحکم کر سکتے ہیں اور  کووڈ کے بعد کی دنیا میں اپنی ساجھیداری کو مستحکم کر سکتے ہیں۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">جناب گوئل دبئی میں ایکسپو -2020  میں ہندوستان کے   اعزازی دن کی تقریبات میں اظہار خیال کر رہے تھے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں  کہ ہم اب آنے والے  سالوں میں  ترقی اور  نشو ونما کے  دوہرائے پر  کھڑے  ہیں ۔ بھارت ذہانت اور  سرمایہ کار  دوست پالیسیاں فراہم کرتا ہے۔ بیشتر شعبوں میں ایف ڈی آئی 100  فیصد کھلی ہے ۔ ہم نے  بہت سی نئی پہل  شروع کی ہیں تاکہ  پیدا وار  سے منسلک ترغیبی اسکیم  اور  میک  ان انڈیا پالیسی جیسی صنعت کو  فروغ دیا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  ہماری کوشش  ہے کہ  کاروبار  کو  سب کے لئے  آسان بنایا جائے، جس سے ہمارے  لوگوں کے لئے زندگی  کی آسانیاں پیدا ہوں گی۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">عالمی برادری کے لئے میں  کہنا چاہوں  گا کہ آئیں ہندوستان میں اور  مواقع کی سرزمین کا تجربہ کریں۔ آئیے ہم سب ایک مل کر آگے بڑھیں اور ایک ساتھ تبدیلی لائیں۔ ہم  ایک ساتھ  رہ کر  اپنے مقاصد  حاصل کر سکتے ہیں اور  اس حد تک اہداف حاصل کئے جاسکتے  ہیں  جس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";"> جناب گوئل نے کہا کہ نیا ہندوستان پراعتماد اور بے خوف  ہے، جہاں ہم ہر ہندوستانی کی  خوشحالی  دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  ہندوستان میں اگلے 25  سال  ایک مضبوط  اور  سب کی شمولیت والے بھارت کے لئے پیش خیمہ ہوگا۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">انہوں نے کہا کہ   لفظ ٹرسٹ (بھروسہ) ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کی  ترجمانی  کرتا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ہمارے  تعلقات مضبوط اور  درخشاں رہیں گے اور اس میں زیادہ سے زیادہ استحکام آئے گا۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">جناب گوئل نے کہا کہ  خصوصی  ساجھیداری ، جو وزیراعظم جناب نریندر مودی اور عالی جناب شیخ محمد بن زائد النیہان نے ایک دوسرے سے مشترک کی ہیں، افسانوی ہیں۔ یہ  ابدی دوستی  کا ایک رشتہ  ہے، جو بھروسے کی نشاندہی کرتا ہے اور ہم  اپنی  معیشتوں کی  تکمیلی نوعیت کی وجہ سے قدرتی پاٹنر ہیں اور بڑھتی ہوئی تجارت ہمیشہ  دونوں ملکوں کے درمیان ہمارے  رشتوں کو مزید مستحکم کرے گی۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";"> وزیر موصوف نے کہا کہ  ہمارے مشترکہ ویژن، جس نے نئی  منزلیں کھول دی ہیں، ان میں سے ایک  متحدہ عرب امارات میں  انڈین انسٹی ٹیوٹ آف  ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) کے قیام کے تئیں  عزم ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">سرکاری تعاون پر جناب گوئل نے کہا کہ دونوں حکومتوں نے ایک دوسرے  کی  حمایت  کی ہے اور  ہم کووڈ  کے دوران  ایک دوسرے کے لئے  برادرانہ سطح پر کام  کر رہے ہیں۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">انہوں نے مزید کہا کہ  جامع اقتصادی شراکت داری سمجھوتہ  (سی ای پی اے)  دونوں ملکوں کے عوام  کی  بھلائی کے لئے ہر  لحاظ  سے  ایک مفید  سمجھوتہ ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">دوبئی ایکسپو  کی  شاندار کامیابی کے بارے میں وزیر موصوف نے کہا کہ  ایکسپو – 2020  مصیبت پر  حوصلے کی جیت ہے۔ ایکسپو  ایک یادگار چیپٹر کے  طور پر تاریخ میں  یاد رکھی جائے گی، جہاں دو برادر ایک دوسرے کے قریب آئے۔ یہ  ختم تو  ہو جائے گی لیکن یادیں باقی رہیں گی۔ انڈین پویلین ایک مستقل  ڈھانچہ بننے  جا رہا ہے، اسے ختم نہیں کیا جائے گا۔  وزیر موصوف نے مزید کہا کہ  یہ  ہمارے دونوں ملکوں کے لئے ایک گواہی کےطور پر  کھڑا رہے گا، جو  ہمارے عوام  کی اجتماعی بھلائی کے لئے کام کر رہا ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">ایکسپو – 2020  دبئی میں ہندوستانی  پویلین  ایک سب سے بڑا  اور سب سے مثالی پویلین رہا، جس میں 1.6  ملین سے زیادہ لوگ دیکھنے آئے اور یہ  پچھلے سال  یکم   اکتوبر  کو شروع  ہوا تھا۔ ہندو ستانی پویلین  کا افتتاح جناب پیوش گوئل نے کیا تھا۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">ایکسپو-2020 دبئی  31  مارچ  کو اختتام پذیر ہو رہا ہے۔
آئی این بیورو
Recent Posts
رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
9 months ago
کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
9 months ago
یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
9 months ago
بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
9 months ago
زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
9 months ago
لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…
9 months ago