عالمی

بھارت۔اسرائیل دوستی:صنعتی تحقیق اور ترقیاتی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز

بھارت اور اسرائیل کے درمیان سائنس اور ٹکنالوجی  میں تعاون  کے ایک یادگار سنگ میل کے طورپرجمہوریہ بھار ت کی سائنس اورٹکنالوجی کی وزارت  کی سائنسی اورصنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس آئی آر)اور اسرائیل کی وزارت دفاع  کی دفاعی تحقیق وترقی کی ڈائریکٹوریٹ ( ڈی ڈی آر اینڈ ڈی )  کے درمیان صنعتی تحقیق اورترقیاتی تعاون کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے ہیں۔

سی ایس آئی آر کے ڈی جی  ڈاکٹر این کلائی سلیوی اور ڈی ایس آئی آر کے  سکریٹری  نے حکومت ہند کی سائنس اور ٹکنالوجی اور  زمینی سائنس کے محترم وزیر مملکت (آزادانہ چارج ) اور سی ایس آئی آرسوسائٹی کے نائب صد ر کا اس میٹنگ میں شرکت کرنے اور سی ایس آئی آر کے لیے مسلسل تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اہم شخصیات کا خیر مقدم کیا۔

سی ایس آئی آر کا ایک جائزہ  پیش کیا اورایرو اسپیس، حفظان صحت ، توانائی وغیر ہ میں  ڈی ڈی آر اینڈ ڈی کے ساتھ جاری اشتراک اور تحقیق سے متعلق  تفصیلات  پیش کیں۔انہوں نے ڈی ڈی آر اینڈ ڈی  کے ساتھ سی ایس آئی آر کے ترجیحی موضوعات  میں  ساجھیداری اور مصنوعی ذہانت،کوانٹم اورسیمی کنڈکٹرس اورسنتھیٹک بائیولوجی وغیرہ  جیسے اعلیٰ ٹکنالوجی کے شعبوںمیں اشتراک میں اضافہ کرنے پر  زور دیا۔

سی ایس آئی آراور اپنی ٹیم  کی تعاون کی کوششوں   کا اعتراف کرتے ہوئے ڈی ڈی آر اینڈ ڈی کے سربراہ  ڈاکٹر ڈینیل گولڈ نے اس امید کا اظہار کیا کہ سی ایس آئی آر – ڈی ڈی آر اینڈ ڈی  کا تعاون دونوںملکوں کی فلاح وبہبود کے لیے  مفید ثابت ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈی ڈی آر اینڈ ڈی نہ صرف  تحقیق اورترقی کے اداروں کے ساتھ اشتراک کا خیر مقدم کرتا ہے بلکہ  دونوں فریقوں کے اسٹارٹ اپس  اورکمپنیوں وغیرہ کےساتھ  اشتراک کا خیر مقدم کرتا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago