ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان نے بنیادی اصولوں کا احترام کرتے ہوئے عالمی اجتماعی کارروائی اور ماحولیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن (یو این ایف سی سی سی) اور پیرس معاہدے کی ذمہ دارییوں کے تحت موسمیاتی تبدیلی کے عالمی چیلنج سے نمٹنے کی فوری ضرورت کو تسلیم کیا ۔ رہنماؤں نے کلائمیٹ امبیشن ، ڈیکاربونائزیشن اور صاف توانائی پر تعاون کو بڑھانے اور یو این ایف سی سی سی کانفرنس آف پارٹیز کے 28ویں اجلاس سے ٹھوس اور بامعنی نتائج حاصل کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کا عہد کیا۔ ہند -یو اے ای
وزیر اعظم نریندر مودی نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 2023 میں سی او پی 28 کے منتخب میزبان ملک کے طور پر مبارکباد دی اور یو اے ای کی سی او پی 28 کی مجوزہ صدارت کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ عزت مآب صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے بدلے میں، جی 20 میں ہندوستان کے قائدانہ کردار کے لیے اسے مبارکباد دی۔
دونوں رہنما فوری طور پر بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ قومی سطح پر طے شدہ شراکتوں کی تکمیل اور یکجہتی اور حمایت کے اظہار کے ذریعے پیرس معاہدے کے طویل مدتی اہداف کو برقرار رکھنے کے لیے کوششیں تیز کریں۔دونوں رہنماؤں نے یو این ایف سی سی سی اور پیرس معاہدے میں بیان کردہ اصولوں اور دفعات کو مضبوطی سے برقرار ررکھے جانے کی تائید کی جن میں ہر قوم کے متنوع قومی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے مسا وات کے اصول اور مشترکہ لیکن مختلف ذمہ داریاں اور متعلقہ صلاحیتیں شامل ہیں ۔
دونوں رہنما ؤں نے عالمی موسمیاتی کارروائی کے تمام اہم ستونوں پر سی او پی 28 میں اہم ، متوازن اور نفاذ پر مبنی نتائج حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا جن میں تخفیف، موافقت، نقصان اور خسارہ اور موسمیاتی مالیات سمیت نفاذ کے ذرائع شامل ہیں ۔ قائدین نے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ان نتائج کے حصول میں تعمیری انداز میں حصہ لیں اور یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔ ہند -یو اے ای
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…