عالمی

بھارت نے دنیا کو دہشت گردوں کی اچھے اور برے کی درجہ بندی پر کیا خبردار

روچیرا کمبوج نے اقوام متحدہ کی کونسل میں دو ٹوک الفاظ میں کہا- اس سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے مشترکہ عالمی عزم کمزور ہو جائے گا

اقوام متحدہ، 11 دسمبر (انڈیانیرٹیو)

 ہندوستان نے اقوام متحدہ کی کونسل سے کہا کہ سیاسی سہولت کی بنیاد پر دہشت گردوں کو ‘برا یا اچھا’ کی درجہ بندی کرنا فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔ دہشت گردوں کو برا یا اچھا قرار نہیں دیا جانا چاہیے۔ اس سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے مشترکہ عالمی عزم کو نقصان پہنچے گا۔

قابل ذکر ہے کہ اس وقت ہندوستان 15 ممالک پر مشتمل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا موجودہ صدر ہے اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی صدارت میں 14-15 دسمبر کو اصلاح شدہ کثیرالجہتی اور انسداد دہشت گردی پر دو دستخطی پروگرام منعقد کرے گا۔

اقوام متحدہ کی کونسل کی اس میٹنگ سے قبل اقوام متحدہ میں ہندوستان کی مستقل نمائندہ روچیرا کمبوج نے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو ایک خط لکھا ہے۔ اس خط میں انہوں نے دہشت گردی جیسے سنگین مسائل کا ذکر کیا ہے۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ 11 ستمبر 2001 کو امریکی شہر نیویارک میں دہشت گردانہ حملے ہوئے تھے۔ یہ دہشت گردی کے خلاف عالمی نقطہ نظر میں ایک اہم ثابت ہوا۔

تب سے اب تک ممبئی، پیرس، مغربی ایشیا اور افریقہ کے کئی حصوں میں دہشت گردانہ حملے ہو چکے ہیں۔ یہ حملے اس بات کو نمایاں کرتے ہیں کہ دہشت گردی کا خطرہ سنگین اور عالمگیر ہے۔ دہشت گردی دنیا کے دیگر حصوں میں امن و سلامتی کو بری طرح متاثر کرتی ہے۔روچیرا کمبوج نے کہا کہ دہشت گردی کا خطرہ بین الاقوامی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago