Categories: عالمی

بھارت نے اقوام متحدہ کو خبردار کیا، امتیازی سلوک کے خلاف مہم کوکسی مخصوص مذہب تک محدود نہ رکھیں

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نیویارک، 23 جون (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 ہندوستان نے اقوام متحدہ کی تنظیم کی طرف سے مذہبی امتیاز کے خلاف مہم کو بعض مذاہب تک محدود کرنے پر سخت اعتراض کیا ہے۔بھارت کے نائب مستقل نمائندے آرکے رویندرا نے خبردار کیا کہ اقوام متحدہ کی مہم صرف چند مذاہب تک محدود نہیں ہونی چاہیے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ہندوستانی نمائندے نے کہا کہ نفرت انگیز تقاریر اور امتیازی سلوک کے خلاف مہم کو چند مخصوص مذاہب اور برادریوں تک محدود نہیں رہنا چاہیے۔ اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ تمام مذاہب اور برادریوں کے متاثرہ افراد کو اس طرح کی مہمات کے دائرہ کار میں شامل کیا جائے۔ تشدد کو فروغ دینا امن، رواداری اور ہم آہنگی کی روح کے خلاف ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ دہشت گردی تمام مذاہب اور ثقافتوں کا مخالف ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
آر رویندرا نے کہا کہ ہمیں مل کر انتہا پسندی اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ ہندوستان کا ہمیشہ یہ ماننا رہا ہے کہ جمہوریت اور تکثیریت کے اصولوں پر مبنی معاشرہ متنوع برادریوں کو ایک ساتھ رہنے کے لیے بہتر ماحول فراہم کرتا ہے۔ آئینی فریم ورک کے اندر آزادی فکر اور اظہار رائے کے حق کا جائز استعمال جمہوریت کو مضبوط کرنے اور عدم برداشت کا مقابلہ کرنے میں اہم ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago