Categories: عالمی

قطر اور ہندوستان کے درمیان ’زندہ پل‘ کا کام کر رہی ہے ہندوستانی کمیونٹی: نائب صدر نائیڈو

دوحہ، 7 جون (انڈیا نیرٹیو)

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے پیر کو قطر کی راجدھانی دوحہ میں مقیم ہندوستانیوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے ہندوستان کو ایک بڑی آبادی والا ایک وسیع ملک بتایا، جہاں متنوع زبانیں اور ثقافتیں اتحاد سے رہتی ہیں اور لوگ امن اور ہم آہنگی سے رہتے ہیں۔نائب صدر جمہوریہ نے قطر میں مقیم 7.80 لاکھ ہندوستانی برادری کو دونوں ممالک کے درمیان ایک ’زندہ پل‘ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ جب سے وزیر اعظم مودی نے ”مغرب کی طرف دیکھو“ پالیسی کو متاثر کیا ہے تب سے ہندوستان اور قطر کے تعلقات کو فروغ ملاہے۔ انہوں نے قطر کی قیادت کے ساتھ جڑنے میں ذاتی دلچسپی لی ہے۔ جامع توانائی پارٹنرشپ پر نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان اور قطر کے درمیان دفاع، سیکورٹی، صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون مضبوط ہو رہا ہے۔

نائب صدر جمہوریہ کے قطر کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے اختراعی ماحولیاتی نظام کو جوڑنے کے لیے ہندوستان اور قطر کے درمیان ایک اسٹارٹ اپ پل کا آغاز کیا گیا۔ ہندوستان اور قطر جلد ہی مکمل سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ منائیں گے۔ نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہمارا آئینی ڈھانچہ 'شمولیت کی مضبوط بنیاد ہے۔ یہ کسی کو پیچھے نہیں چھوڑتا۔ یہی وہ نظریہ ہے جو وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی موجودہ حکومت کے اعلیٰ ترین فلسفے میں گونج پاتا ہے جو 'سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس پر یقین رکھتی ہے۔ نائب صدر نے ہندوستانی برادری پر بھی زور دیا کہ وہ جائے پیدائش ہندوستان کے ساتھ تعلقات برقرار رکھیں۔

انہوں نے کہا – ”آپ کا کام کی سرزمین قطر ہے اور آپ کو قطر کی ترقی کے لیے خود کو وقف کرنا چاہیے۔ اپنے مادر وطن ہندوستان کو بھی مت بھولنا۔ انہوں نے قطر میں ہندوستانیوں پر زور دیا کہ وہ ہندوستان میں تیزی سے ہونے والی سماجی و اقتصادی ترقی اور تبدیلی میں اپنا تعاون دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی پردیسی کی صلاحیتوں اور قابلیت سے بے حد فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نائیڈو دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے قطر کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ انہوں نے اپنے تین ملکوں کے دورے کے ایک حصے کے طور پر گیبان اور سینیگل کا بھی دورہ کیا، جہاں ہندوستان نے گیبان میں دو مفاہمتی عرضداشتوں پر دستخط کیے اور سینیگل میں مختلف شعبوں میں تین مفاہمتی عرضداشتوں پر دستخط کیے جو دونوں ممالک کے درمیان گرمجوشی اور دوستانہ تعلقات کو بیان کرتا۔ نائب صدر جمہوریہ کے ساتھ صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار، ایم پی سشیل کمار مودی، ایم پی وجے پال سنگھ تومر، ایم پی پی رابندر ناتھ اور نائب صدر جمہوریہ کے سکریٹریٹ اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران بھی ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago