نئی دہلی،30 دسمبر (انڈیا نیریٹو)
برازیل کو تین بار ورلڈ کپ جیتانے والے قدآور فٹبالر پیلے 82 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ بھارتی کھلاڑیوں نے پیلے کی موت پر سوگ کا اظہار کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ ہندوستانی کرکٹروں سے لے کر ہاکی کھلاڑیوں تک ہر کوئی بلیک پرل کے انتقال پر اپنا دکھ ظاہر کر رہا ہے۔
ہندوستانی کرکٹر سوریہ کمار یادیو نے ٹویٹ کیا، ’’آپ یاد آئیں گےکنگ۔ آپ ایک تحریک ہیں، ایک آئیکون ہیں۔ آپ کی وراثت ہمیشہ زندہ رہے گی۔‘‘
ہندوستانی ہاکی ٹیم کے گول کیپر پی آر شری جیش نے ٹویٹ کیا، ’’ بھگوان ان کی آتما کو شانتی دے۔‘‘
ہندوستانی پیرا اولمپک گولڈ میڈلسٹ پرمود بھگت نے ٹویٹ کیا: ’’ پیلے کا 82 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ ایک راہ دکھانے والے اور بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک انہیں لاکھوں لوگ یاد کریں گے۔‘‘
بھارتی تیز گیند باز جسپریت بمراہ نے لکھا ’’خراج عقیدت پیلے۔ دنیا بھر میں ایک تحریک، ایک عالمی آئیکون۔‘‘
ہندوستان کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے ٹویٹ کیا، ’’پیلے سر، خاندان، دوست، تمام مداحوں سے تعزیت۔‘‘
ہندوستانی اوپنر وریندر سہواگ نے برازیل کے آنجہانی کھلاڑی کو دنیا کا عظیم ترین کھلاڑی قرار دیا۔
وی وی ایس لکشمن نے لکھا، ’’ایک دور کا خاتمہ۔ کچھ کھلاڑی ایسے نشان چھوڑ جاتے ہیں جو نسلوں کو متاثر کرتے ہیں۔ عظیم پیلے کی وراثت اور کامیابیوں کو آنے والی کئی نسلیں یاد رکھیں گی۔ ان کے خاندان، دوستوں اور مداحوں کے ساتھ میری گہری تعزیت۔‘‘
آپ کو بتاتے چلیں کہ عظیم برازیلین فٹبالر پیلے جمعرات کو آنتوں کے کینسر سے لڑنے کے بعد 82 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…