عالمی

توشہ خانہ کیس میں عمران خان پر فرد جرم موخر

اسلام آباد۔7؍ فروری(انڈیا نیریٹو)

ایک ضلعی اور سیشن عدالت نے منگل کو توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی( کے چیئرمین عمران خان کو آج کی سماعت سے استثنیٰ دے دیا۔ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کی جانب سے ذاتی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرنے کے بعد سنایا۔توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم پر فرد جرم موخر کر دی گئی۔

عدالت نے عمران خان کو طبی بنیادوں پر استثنیٰ دے دیا۔نومبر میں، ایک ٹرائل کورٹ نے الیکشن کمیشن کی طرف سے خان کے خلاف مبینہ طور پر بدعنوانی میں ملوث ہونے کے الزام میں دائر توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کی، جس سے سابق وزیر اعظم انکار کرتے ہیں۔

ای سی پی نے توشہ خانہ ریفرنس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی( کو نااہل قرار دے دیا۔تحریری فیصلے میں ای سی پی نے کہا کہ ‘ عمران خان کے بیان کے مطابق انہوں نے توشہ خانہ سے 21.564 ملین روپے دے کر تحائف خریدے تھے جب کہ کابینہ ڈویژن نے کہا کہ تحائف کی مالیت 107.943 ملین تھی’ ۔ای سی پی نے کہا کہ “عمران خان کو نااہل قرار دیا جا رہا ہے اور ان کی قومی اسمبلی کی نشست سے ہٹا دیا گیا ہے،” انہوں نے مزید کہا: “انہیں غلط بیان اور ڈیکلریشن جمع کرانے پر آرٹیکل 63، 1 (پی) کے تحت نااہل قرار دیا گیا ہے-

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago