عالمی

مصر میں مہنگائی،حکومت نے کیوں شہریوں کومرغی کے پنجے کھانے کا دیامشورہ؟

قاہرہ،19جنوری (انڈیا نیرٹیو)

 مصر میں مہنگائی کے طوفان سے پریشان شہریوں کو حکومت نے مرغی کے پنجے کھانے کا مشورہ دے دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق عرب دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک مصر کو کرنسی کے ریکارڈ بحران کا سامنا ہے۔بدترین معاشی صورتحال کے باعث کھانے پینے کی عام اشیا خریدنا عام لوگوں کے لیے ناممکن ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق مرغی کی قیمت 30 مصری پونڈ فی کلو سے بڑھ کر 70 مصری پونڈ تک جا پہنچی ہے جس کے بعد حکومت نے عوام کو مرغی کے پنجے کھانے کا مشورہ دیا ہے۔

مصر میں مرغی کے پنجوں کو غذا کے بجائے پھینکنے والی چیز شمار کیا جاتا ہے اور اس کا کھانا انتہائی غربت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔عام شہریوں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات نے حکومت کو اس مشورے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago