عالمی

مالدیپ اوربنگلہ دیش کے سرکاری ملازمین کےلیےصلاحیت سازی پروگرام کاآغاز

 مالدیپ اور بنگلہ دیش کے سرکاری ملازمین کے لیے دو ہفتے کے 19ویں اور 55ویں صلاحیت سازی کے پروگرام کا آج این سی جی جی، مسوری میں افتتاح کیا گیا۔

اس پروگرام کا تصور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن ‘ واسودھائیو کٹمبکم’ اور ‘ پڑوسی سب سے پہلے’ پالیسی کے مطابق بنایا گیا ہے، اور ہندوستان گورننس میں ابھرتے ہوئے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے سرکاری ملازمین کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں پڑوسی ممالک کی مدد کر رہا ہے۔

 ان دو پروگراموں میں مالدیپ کے 27 سرکاری ملازمین اور بنگلہ دیش کے 39 سرکاری ملازمین شامل ہیں۔صلاحیت سازی کا یہ پروگرام سرکاری ملازمین کو پالیسیوں اور نفاذ کے درمیان خلا کو پُر کرنے کے لیے سرشار کوششیں کرنے میں مدد دے گا۔

 شہریوںکو مضبوط اور ہموار خدمات فراہم کرنے کے لیے اسے سائنسی طور پر تیار کیا گیا ہے۔صلاحیت سازی کا پروگرام وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے گڈ گورننس منتر کے مطابق ہے جو ترقیاتی حکمت عملی میں سب سے پہلے شہری کو رکھ کر ’عوام کے حامی‘ ہے۔

 اس پروگرام کا مقصد معلومات، علم کے تبادلے کو فروغ دینا، نئے آئیڈیاز کا اشتراک کرنا اور حساسیت، ردعمل کو بڑھانے اور شریک ممالک کے سرکاری ملازمین میں کارکردگی کو بڑھانے کے لیے بہترین طریقوں کو فروغ دینا ہے۔

آج کے مشترکہ افتتاحی اجلاس کی صدارت نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس کے ڈائریکٹر جنرل شری بھرت لال نے کی۔افسران سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے موثر عوامی خدمات کی فراہمی پر زور دیا اور ایک قابل ماحول بنانے کے لیے سرکاری ملازمین کے کردار کی وضاحت کی، جہاں ہر شہری کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے اور انہیں معیاری عوامی خدمات تک رسائی حاصل ہو۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago