عالمی

بین المذاہب ہم آہنگی، یو اے ای میں پہلے یہودی معبد کے قیام پر کیا سوچتے ہیں آپ؟

متحدہ عرب امارات نے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے بین المذاہب مرکز ’ابراہیمی فیملی ہاؤس‘قائم کیا ہے جس میں بیک وقت مسجد، چرچ اور ملک کا پہلا سیناگوگ ایک ہی جگہ واقع ہوں گے۔تیل کی دولت سے مالا مال خلیجی ملک نے 2020 میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے تھے اور یہاں ایک مختصر مگر فعال یہودی آبادی موجود ہے۔ جو عام طور پر نجی جگہ پر عبادت کرتی ہے۔

ابراہیمی فیملی ہاؤس، جس کا جمعرات کو دارالحکومت ابوظہبی میں افتتاح کیا گیا، اپنی نوعیت کا پہلا مقام ہے جہاں ایک ہی جگہ پر تین مذاہب کے لوگ عبادت کر سکتے ہیں۔مرکز کے صدر محمد خلیفہ المبارک نے کہا کہ یہ مرکز بقائے باہمی کا ایک نمونہ ہے جو بین المداہب مکالمے کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہو گا۔مرکز میں مذہبی خدمات، تقریبات کے علاوہ عقیدے سے متعلق دیگر سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔خلیجی عرب خطے میں یہ بحرین کے بعد دوسری یہودی عبادت گاہ ہے۔ بحرین میں یہودیوں کی ایک چھوٹی سی کمیونٹی آباد ہے۔

خلیجی یہودی کمیونٹیز کی ایسوسی ایشن نے خطے میں ایک اور عبادت گاہ کھولنے پر متحدہ عرب امارات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ”ہم جی سی سی ممالک میں ایک اور معبد کی تعمیر کے لیے بہت پرجوش ہیں” “ایک مسلم ملک میں یہودی معبد کی تعمیر غیر معمولی بات ہے۔”2020 میں متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر لانا امریکہ کی ثالثی میں ابراہم معاہدے کا حصہ تھا جس کے تحت بحرین اور مراکش نے بھی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے تھے۔متحدہ عرب امارات پہلا خلیجی ملک جبکہ عرب دنیا میں مصر اور اردن کے بعد تیسرا ملک تھا جو اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لایا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago