Categories: عالمی

ایران:مظاہروں کی حمایت کرنے پر 115 فوجی اہلکار گرفتار

دبئی،05دسمبر(انڈیا نیریٹو)

ایران انٹرنیشنل چینل کے مطابق مہسا امینی کے قتل کے بعد سے ملک بھر میں پھیلنے والے مظاہروں کی حمایت کرنے پر ایرانی حکام نے فوج کے 115 ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گذشتہ ہفتے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کہا تھا کہ مظاہروں کے خلاف کریک ڈاون میں بچوں سمیت 14,000 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سکیورٹی فورسز نے اب تک کم از کم 448 مظاہرین کو ہلاک کیا ہے

اوسلو‘ میں قائم ایران میں انسانی حقوق کی تنظیم نے رپورٹ کیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے اب تک کم از کم 448 مظاہرین کو ہلاک کیا ہے، جن میں سے زیادہ تر سیستان بلوچستان میں سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ علاقہ پاکستان اور افغانستان کی سرحدوں پر جنوب مشرقی ایران میں واقع ہے۔

ایران میں حکام نے پہلی مرتبہ تصدیق کی ہے کہ ستمبر کے وسط میں کردخاتون مہساامینی کی پولیس کے زیرِحراست موت کے بعد شروع ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کے دوران میں 200 سے زیادہ افرادہلاک ہوئے ہیں۔ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی ارناکے مطابق وزارتِ داخلہ کی ریاستی سلامتی کونسل کی جانب سے فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق ان ہلاکتوں میں سکیورٹی فورسز،عام شہری، فسادی اورحکومت مخالف مسلح عسکریت پسند شامل ہیں۔

جنرل امیرعلی حاجی زادہ نے کہا تھا کہ مظاہروں میں 300 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں

ایرانی حکومت کی جانب سے سرکاری سطح پر پہلی مرتبہ احتجاجی مظاہروں کے دوران میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد جاری کی گئی ہے۔اس سے چند روز قبل سپاہِ پاسداران انقلاب کے ایک سینیرکمانڈر بریگیڈیئرجنرل امیرعلی حاجی زادہ نے کہا تھا کہ مظاہروں میں 300 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ایرانی حکام انھیں ’فسادات‘ قرار دیتے ہیں۔ ریاستی سلامتی کونسل اور پاسداران انقلاب کے کمانڈر کے فراہم کردہ اعدادوشمار انسانی حقوق کی تنظیموں کی بیان کردہ ہلاکتوں کی تعداد سے کہیں کم ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے مظاہروں میں 400 سے زیادہ افراد کو ہلاک کیا ہے۔

ناروے میں قائم ایران ہیومن رائٹس گروپ (آئی ایچ آر)کے مطابق ایرانی سکیورٹی فورسز نے ستمبرکے وسط میں کردخاتون مہساامینی کی پولیس کے زیرحراست ہلاکت کے ردعمل میں شروع ہونے والے مظاہروں کے خلاف کریک ڈاون میں 448 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

ان میں 60 کی عمریں 18 سال سے کم تھیں۔ان میں 9 لڑکیاں اور29 خواتین شامل ہیں۔اس نے ایک حالیہ رپورٹ میں کہاہے کہ صرف گذشتہ ہفتے کے دوران میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 16 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ان میں سے 12کردآبادی والے علاقوں میں مارے گئے ہیں جہاں مہساامینی کی موت کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

اس میں مزیدکہا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتوں کے دوران میں مزید ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے اوراس طرح کل ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔اس تعداد میں صرف کریک ڈاو¿ن میں ہلاک ہونے والے شہری شامل ہیں اورسکیورٹی فورسز کے ارکان شامل نہیں ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago