Categories: عالمی

ایران دنیا بھر میں سلامتی کے لیے خطرہ ہے: اسرائیل

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے زور دیا ہے کہ ایران دنیا بھر میں امن کے لیے خطرہ ہے۔ اتوار کے روز اپنی ٹویٹ میں بینیٹ نے لکھا کہ "ہم ایک بار پھر دیکھ رہے ہیں کہ ایران دنیا کے تمام حصوں میں امن کے لے خطرہ بن رہا ہے۔ ہم جتنا اکٹھا ہو کر ایرانی جارحیت کے سامنے کھڑے ہوں گے اس پر روک لگانے کے لیے ہماری قدرت میں اتنا ہی اضافہ ہو گا"۔نفتالی بینیٹ کا یہ بیان اْس حملے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں پٹرولیم مصنوعات کے ایک بحری آئل ٹینکر کو جمعرات کے روز سلطنت عْمان کے ساحل کے نزدیک نشانہ بنایا گیا تھا۔ ٹینکر پر لائبیریا کا پرچم لہرا رہا تھا۔ یہ ایک جاپانی کمپنی کی ملکیت ہے اور اسے ایک اسرائیلی کمپنی زودیاک میری ٹائم چلا رہی ہے۔ حملے میں برطانیہ اور رومانیہ سے تعلق رکھنے والا ایک، ایک باشندہ مارا گیا تھا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دوسری جانب ایران نے اس واقعے میں اپنے کسی بھی کردار کی نفی کی ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم بینیٹ نے اتوار کے روز حکومت کے ہفتہ وار سیکورٹی اجلاس میں ایران کی جانب سے واقعے میں ملوث ہونے کی تردید کو بزدلانہ رجحان قرار دیا۔ بینیٹ کا کہنا تھا کہ میں قطعی طور پر یہ کہتا ہوں کہ ایران نے ہی بحری جہاز پر حملہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انٹیلی جنس معلومات تہران پر لگائے جانے والے الزام کو سہارا دے رہی ہیں۔اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ واقعے کا سخت جواب دیا جانا چاہیے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلینکن نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا کہ "موصول ہونے والی معلومات کا جائزہ لینے پر ہمیں یقین ہو گیا ہے کہ یہ حملہ ایران نے کیا۔ حملے میں دھماکا خیز ڈرون طیاروں کا استعمال کیا گیا… اس حملے کا کوئی جواز نہیں ہے۔برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے بھی اتوار کے روز واضح کیا کہ "غالب گمان ہے کہ ایران نے ہی ایک یا ایک سے زیادہ ڈرون طیاروں کا استعمال کرتے ہوئے بحری ٹینکر پر یہ غیر قانونی اور وحشیانہ حملہ کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ حملہ دانستہ طور پر کیا گیا جو ایران کی جانب سے بین الاقوامی قانون کی واضح خلاف ورزی ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago